The Latest
وحدت نیوز (لاہور) دنیائے اسلام کو مسئلہ فلسطین کی طرف متوجہ کرنے کے لیے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس منانے کی اپیل کی جس کے نتیجے میں آج دنیا کے گوشے گوشے سے امریکہ، اسرائیل، صہیونیت، استکبار و استعمار مردہ باد کی آوازیں بلند ہوتی ہیں، آج ہر باشعور مسلمان یہ کہتا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس فقط عربوں کا مسئلہ نہیں ہے، بیت المقدس کی آزادی صرف فلسطینوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ اسلام کا ایک اہم و بنیادی مسئلہ ہے کہ جس کو ظلم و جبر سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔
ان کا کہنا تھا فلسطین وہ مبارک سرزمین ہے جس کی جانب رخ فرما کر رسول اکرم (ص) نے اپنے اصحاب و انصار کے ہمراہ نمازیں ادا کی ہیں، یہ وہ سرزمین ہے جہاں سے نبی کریم (ص) نے سفر معراج انجام دیا، فلسطین کی آزادی تک مسلمانوں کو اسلام ناب حاصل نہیں ہوگا اگر عالم اسلام امن و امان کا خواہش مند ہے تو انہیں فوراً فلسطین کی آزادی کے لئے صف بستہ ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا روز قدس پورے عالم اسلام کا دن ہے ، اسلام کا دن ہے قرآن کا دن ہے اور اسلامی حکومت اور اسلامی انقلاب کا دن ہے ۔اسلامی اتحاد اور اسلامی یکجہتی کا دن ہے ان کا مزید کہنا تھا دشمن مذہب و مسلک اور قومی و لسانی تفرقے ایجاد کرکے اسلامی وحدت کو پارہ پارہ کررہا ہے اب بھی وقت ہے کہ مسلمان ملتیں ہوش میں آئیں اور اسلامی بیداری و آگاہی سے کام لے کر ، فلسطینی مجاہدین کے ساتھ اپنی حمایت و پشت پناہی کا اعلان کریں۔
وحدت نیوز (ملتان) بسلسلہ شہادت مولائے کائنات امیر المومنین امام المتقین علی ابن ابی طالب علیہ سلام مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ملتان کی جانب سے جامعہ خدیجتہ الکبری میں مجلس کا انعقاد کیا گیا جس سے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ تصدق زہرا نے خطاب کیا ۔
امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السّلام کے فضائل و سیرتِ پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں بعد از رسول خدا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم امام علی ابن ابی طالبؑ سے ذیادہ فضیلت و مقام منزلت کے حامل ہیں آپ باب علم و حکمت ہیں ، آپؑ کے عدل و انصاف میں کوئ آپ کا ثانی نہیں۔
ان کا کہنا تھا موجودہ حکمرانوں کو سیاست و طرز حکومت علوی سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، ان کا مزید کہنا تھا آج مکتب علی ع کے پیروکاروں کو آپس میں اتحاد و وحدت قائم کرنے کی ضرورت ہے اور سلسلے میں قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی انتھک کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) شہادت امیرالمومنین ، امام المتقین ، جانشین رسول خداؐ حضرت علی المرتضی علیہ سلام کے پرسوز موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ تخلیق آدم علیہ السلام سے آج تک جتنے بھی توحید پرست اس دنیا میں آئے وہ آخرت کی زندگی کی کامیابی کی امید لئے اس جہان فانی سے کوچ کر گئے مگر مولائے کائینات امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام تاریخ انسانی کی واحد شخصیت ہیں جو اپنی زندگی میں ہی خدا بزرگ و برتر کی قسم کھا کر اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوۓ فزت و رب الکعبۃ کی صدا بلند کرتے نظر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام سیرت و کردار کے لحاظ سے آنحضرت (ص) سے مطابقت رکھتے تھے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ نے آغوش رسالت میں پرورش پائی اور آنحضرت (ص) نے آپ کی تربیت اس انداز میں کی تھی کہ علم و حلم کا کوئی گوشہ ایسا نہیں تھا جو آپ نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ذات میں منتقل نہ کیا ہو ان کا کہنا تھا کہ امام علی علیہ سلام تمام تر نورانی و مقدس صفات کا مجموعہ تھے علم و حکمت ہو یا شجاعت و شہامت ، سخاوت و مہربانی ہو یا عدالت و عبادت ہر صفت کو آپ نے اوج کمال عطا کیا آپؑ کی علمی منزلت ، آپؑ کی عصمت و طہارت اور آپؑ کا خدا اور اسکے رسولؐ کے نزدیک مقام و منزلت کا ادراک کرنا عام انسان کے لیے ممکن نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا امیرالمومنین (ع) کی شخصیت اتنی پرکشش ہے کہ جو لوگ مسلمان بھی نہیں ہیں یا آپ کی امامت کی بھی تصدیق نہیں کی ہے وہ بھی آپ کی بے مثال خصوصیات اور عظمتوں کے سامنے سر تسلیم خم کر لیتے ہيں اور نہ چاہتے ہوۓ بھی مدح وستائش کرنے لگتے ہیں انہوں نے مزید کہا پوری انسانیت ظلم کی چکی میں پس رہی ہے عدالت، اخلاق، امانتداری، حفظ ناموس اور معنویت سے محروم ھیں پوری انسانیت ظلم و ستم کا شکار ہے اگر حضرت علی علیہ السلام کی ذات کو انسانیت کا ھادی و راھنما تسلیم کیا جاتا تو آج انسانیت اس گرد آب میں پھنسی ھوئی نہ ھوتی ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سےایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی رہنما، رکن گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری فار وویمن ڈویلپمنٹ کنیز فاطمہ علی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں گلگت بلتستان میں خواتین کو درپیش تعلیمی مسائل،انکو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور دیگر ایشوز جیسے خواتین کو ہنر مند اور با اختیار بنانے،خواتین کے سماجی و معاشی استحکام اور بنیادی حقوقِ سے متعلق سمیت مختلف ایشوز پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے گلگت بلتستان میں خواتین کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کو بہترین تنظیمی فعالیت کی بنا پر میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ میں الیکشن کی تیاری اور تنظیمی سرگرمیوں کے آغاز کی ھدایات جاری کر دی گئیں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ وحدت ہاؤس لاہور میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب جناب اسد عباس نقوی کے زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا ۔جس میں صوبہ پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسن رضا کاظمی اور سیکرٹری فنانس رائے ناصر علی نے شرکت کی جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی کی ھدایات پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی نے اپنی ٹیم کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی ۔
مرکزی سطح پر شعبہ خواتین اور شعبہ سیاسیات نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ کی ذمہ داریاں بھی ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کو سونپی جائیں،اجلاس میں طے پایا کہ میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ کو بھی شعبہ خواتین لاہور کے تحت تنظیمی طور پر چلایا جائے، میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ میں الیکشن کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ جلد تنظیم سازی کا بھی آغاز کر دیا جائےگا ۔ مرکز کی ہدایات کے مطابق الیکشن میں خواتین بھرپور کردار ادا کریں گی ،اس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے مرکز کی طرف سے اُن پر کیے جانے والے اعتماد پر اس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے مرکز کی طرف سے اُن پر کیے جانے والے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔شکریہ ادا کیا اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی کی جانب سے امام حسن مجتبیٰ ع کی ولادت کے موقع پر مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ عظمی نقوی نے کہا کہ امام حسن ع فرماتے ہیں جو قلب ہماری ولایت سے سرفراز ہو جاتا ہے پھر ممکن ہی نہیں کہ وہ اپنے بارے میں سوچے اور دوسرے مومن سے غافل رہے مولاؑ کے اس فرمان پر عمل کرتے ہوۓ مستحقین تک راشن پہنچانے کی ایک چھوٹی سی کاوش کی گی ہے۔
انہوں نے کہا کرونا وبا نے لوگوں کے مالی حالات کو بری طرح متاثر کیا ہے صاحب ثروت افراد پہلے سے ذیادہ اس کار خیر کی انجام دہی کے لیے کوشش کرین ان کا کہنا تھا نیکی کے اس عمل میں جو لوگ تعاون کر رہے ہیں اللہ تعالی ان کی توفیقات خیر میں اضافہ فرماے۔ آمین
وحدت نیوز(گلگت) وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے مختلف محکموں کے لئے پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کردئےہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین کی خاتون رکن گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ ڈاکٹر کنیز فاطمہ علی کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے پارلیمانی سیکریٹری برائے وویمن ڈیویلپمنٹ مقرر کردیا ہے ۔
جبکہ ممبر اسمبلی دلشاد بانو سیاحت، ممبر اسمبلی ثریا زمان تعلیم اور ممبر اسمبلی کلثوم الیاس صحت کی پارلیمانی سیکرٹریز نامزد ہوئی ہیں۔ تمام نامزد پارلیمانی سیکریٹریز کی نامزدگی کے باضابطہ نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سےجاری کردیئے گئے ہیں۔
بہترین معاشرہ سازی کے لیے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم حاصل کرنا لازم ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم
وحدت نیوز(گلگت) آئی ایس او طالبات گلگت کی جانب سے منعقدہ تربیتی کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ سائرہ ابراہیم نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا ان کا کہنا تھا آج نوجوان نسل کی بہترین تربیت کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے دور حاضر میں والدین پر دوہری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس زمانے کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کی تربیت کریں اور درست سمت میں راہنمای کریں ۔
انہوں نے کہا تعلیم انسان کو شعور و فہم اور آگہی کے ساتھ ساتھ اخلاقیات سکھاتی ہے ، اس کے اندر انسانیت کی خدمت کا جزبہ ، دینی اقدار کے تحفظ کی ذمہ داری پیدا کرتی ہے لیکن افسوس ہے ہماری تعلیمی نظام پر کہ جس میں بہترین معاشرہ سازی کے لیے مواد موجود نہیں ہے بلکہ تعلیم حاصل کرنے کو صرف کمای کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا بچوں کی تعلیم کے ساتھ ان کی بہترین تربیت ہی انھیں معاشرے کا مہذب شہری بنا سکتی ہے کنوشن میں محترمہ نور جہاں اور حرا روحانی نے بھی طالبات سے خطاب کیا۔
وحدت نیوز(گلگت) جوتل گلگت میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی ڈویژنل سیکرٹری تبلیغات محترمہ زیبی حسن کی طرف سے جشن بلوغت پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم نے خصوصی شرکت کی ۔
شرکاۓ جشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں اپنے بچوں کی تربیت پر بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے ہمارا دشمن ہماری صفوں میں موجود ہے اور وہ ہماری نوجوان نسل کو ذہنی طور پر معزور کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کے ماؤں کو چاہیے کے وہ حالات سے باخبر رہیں اور اپنی بچوں کی تربیت عصر حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھ کر کریں ۔
انہوں نے کہا کے دشمن جس تیزی سے مختلف شکلوں میں ہماری نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر لے جانے کی تیاری کر چکا ہے ہم کو بھی اسی تیزی سے اپنے بچوں کو بچانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کے بچوں کو انٹرنیٹ کے استعمال سے روکا نہی جا سکتا لیکن ان کو اس کا بہتر اور مثبت استعمال ضرور سکھایا جا سکتا ہے جس کو وہ اپنی طاقت بنا سکتے ہیں ۔
پروگرام میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے معاون سیکرٹری شعبہ جوان محترمہ ثوبیہ انور نے روزے کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالی جبکہ محترمہ جنت حور نے احکام تقلید سے متعلق بچوں کو آگاہی دی اختتام میں بچیوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔
وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین شین باغ یونٹ اٹک کی جانب سے امام بارگاہ شین باغ میں ملیکۃ العرب بی بی خدیجہ ع کی وفات کے موقع پر مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جس سےمحترمہ عالیہ زینب نےخطاب کیا ۔
حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون ہوتے ہوۓ بی بی خدیجہ نے دین کی خاطر نہ صرف خود بلکہ ان کی پاک و پاکیزی آل نے فداکاری اور لازوال قربانیاں پیش کیں۔
انہوں نے کہا دین اسلام کی بقا انہی شخصیات کی مرہون منت ہے اور نورانی ہستیوں کی ولادت و شہادت کے ایام میں ان کی تعلیمات اور کردار کو زندہ رکھنا ہمارا شرعی وظیفہ ہے ۔
انہوں نے کہا آج کی خاتون کے لیے ضروری ہے کہ اپنے آپ کو جناب خدیجہ طاہرہ س اور ان کی دختر جناب فاطمۃ الزہرا س کی سیرت کے سانچے میں ڈھالیں۔