The Latest

وحدت نیوز(لاہور) ایام شہادت جناب فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ملک بھر میں مجالس عزا کا اہتمام جاری ہے، اسی سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے مختلف اضلاع اور یونٹس میں مجالس ایام فاطمیہ کا انعقاد کیا گیا ضلع اٹک ,سکھر ,بدین ٹنڈو محمد خان, حیدرآباد ,فیصل آباد , چنیوٹ , لاہور اور چشتیاں سمیت دیگر علاقوں میں تیرہ جمادی الاول تا تین جمادی الثانی کے درمیانی ایام میں مجالس ھای عزا منعقد کی گئیں ان مجالس عزا سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی پاکیزہ سیرت اور حماسی و مجاہدانہ کردار پر روشنی ڈالی۔

وحدت نیوز(لاہور)بلوچستان میں ھزارہ برادری عرصہ دراز سے نسل کشی کا شکار ہے ملک دشمن عناصر منظم انداز میں ملک کے استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں ہمارے بے گناہ مزدود بھائیوں کے سفاکانہ قتل کی جتنی مزمت کی جاے کم ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی نے سانحہ مچھ کے خلاف لاہور کے احتجاجی دھرنے میں میڈیا سے جاری بیان میں کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم رات کے اس پہر سڑکوں پر شھداے مچھ کے لواحقین کی حمایت میں بیٹھے ہوے ہیں اور یہاں موجود رہیں گے جب تک شھداء کے ورثاء دھرنا ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتے ۔

انھوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے نے ہر درد مند انسان کے ضمیر کو جھنجوڑا ھے اس دلخراش واقعے میں ملوث دہشتگرد عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والے مائنڈ سیٹ کو نشانہ عبرت بنایا جائے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کا قائم نہ ہونا اور آئے روز اس قسم کے دہشتگرادانہ واقعات کا رونما ہونا جو کہ ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہا ہے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

 انھوں نے مزید کہا کہ حکومت قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے شھداء کے لواحقین کے مطالبات پر عمل درآمد کرے اور عملی طور پر ان غمزدہ ورثاء کے دکھ میں ان کے ساتھ شریک ہو۔

وحدت نیوز(ٹنڈومحمدخان)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ملک کے مختلف اضلاع اور یونٹس میں شھید سردار مدافعین حرم اور ان کے رفقاء کی پہلی برسی کے موقع پر مجلس ترحیم اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ان اجتماعات میں شھید سردار کو ان کے بے مثال کارناموں کی بدولت زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا علاوہ ازیں شھید کی برسی کی مناسبت سے شھید شناسی کے عنوان سے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی جانب سے آن لائن آرٹ اور تقریری مقابلہ جات کرواے جا رہے ہیں جن میں پہلی تین پوزیشنز لینے والی خواہران انعامات کی حقدار قرار پائیں گی۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) سانحہ مچھ میں ہونے والے ظلم و بربریت اور شھداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے فیصل آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین دیگر ملی تنظیموں نے شرکت کی اور ریلی امین پور بازار سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر پھر گھنٹہ گھر سے کچہری بازار تک ریلی نکالی گئی ریلی میں مردوں، عورتوں اور بچوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء ریلی نے شدید مزمت کی اور نعرے بازی کی۔ ریلی میں مرکزی سیکریٹری فلاح و بہبود ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترم فرحانہ گلزیب نے میڈیا سے گفتگو میں شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوراً گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔

انھوں نے کہا حکومت اگر مجرموں کو سزا دیتی تو آج پھر سے یہ واقعات  پیش نہ آتے ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے شھداء کے لواحقین کے مطالبات نہ مانے تو ملک کے تمام شہروں میں دھرنے دیا جاے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم کوئٹہ کی ماؤں بہنوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس مشکل اور مصیبت کی گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے بسلسلہ شھادت شھزادی کونین حضرت فاطمتہ س ، مرد مجاہد شھید قاسم سلیمانی و رفقاء، آیت اللہ مصباح یزدی اور بلوچستان سانحہ مچھ کے شھداء کے بلندی درجات کے لیے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا  جس سے عالمہ محترمہ طاہرہ فاضلی صاحبہ نے خطاب کیا۔

 انھوں نے اپنے خطاب میں شھزادی کونین بیبی فاطمہ س کی زندگانی پر روشنی ڈالی کہ کسطرح وہ اول ترین مدافع ولایت ہیں اور پھر یہ ہی دفاع ولایت کا سلسلہ آج شھداء کی شھادت میں جلوہ گر نظر آتا ہے ان کا کہنا تھا کہ حضرت فاطمتہ الزہرا س اس عظیم دفاع ولایت کی پہلی  شھیدہ ہیں اور اس دفاع مقدس میں قربانیوں کا سلسلہ کبھی قاسم سلیمانی و ابو المہدی مھندس کی صورت تو کبھی جگہ جگہ مختلف شہروں اور ملکوں میں مسلکی بنیاد پر ان شھادتوں کا سلسلہ کی صورت میں جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ہمیں مار کر ختم کرنا چاہتا ہے مگر یہ اسکی بھول ہے کہ ہر شھادت کے بعد ہمارا ولایت سے رشتہ مظبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جاتا ہے۔ مجلس کے اختتام پر  تمام شھداء ملت کےلئے فاتحہ خوانی ہوئی اور سانحہ بلوچستان پر رنج و غم کا اظہار کیاگیا۔بعد ازاں یک میٹنگ بھی ہوئی جسمیں تنظیم سازی اور یونٹ سازی کے حوالے سے گذارشات پیش کی گئیں۔

وحدت نیوز(لاہور) وحدت مسلمین لاہور کی جانب سے پریس کلب لاہور کے باہر سانحہ مچھ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا جس میں  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی سربراہی میں لاہور کی تمام ضلعی کابینہ سمیت تمام یونٹ اراکین نے شرکت کی پریس کلب لاہور کے سامنے منعقدہ احتجاج علامتی دھرنے میں تبدیل ہوگیا بارش کے باوجود بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد دھرنے میں موجود رہی اور فضا لبیک یا حسین ؑکے بھر پور نعروں سے گونج اٹھی ۔

اس موقع پر محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور نے خطاب کرتے ہوئے کہا بے گناہ لوگوں کے قتل کی ذمےداری تمام سیاسی جماعتوں پہ ہے ہر جماعت کے دور اقتدار میں ھزارہ کمیونٹی پر ظلم ہوتا رہا اور ایک بھی دہشت گرد آج تک گرفتار نہ کیا گیا اور جو گرفتار کر بھی لیے جاتے ان کو بھی بعد میں رہا کردیا جاتا ان کا کہنا تھا گیارہ بے گناہ نہتے لوگوں کے ہاتھ پیر باندھ کر انہیں ذبح کر کےفا ئر نگ بھی کی گئی اور ریاستی ادارے غفلت کی نیند سوتے رہے۔دھشت گرد دندناتے پھر رہےہیں آخر ان کو قانون کے شکنجے میں کیوں نہیں لایا جا رہا اور کیوں مظلوموں کی داد رسی نہیں کی جارہی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کے دعوے داروں کو ھم تنبیہ کر تے ہیں کہ ہزارہ کمیونٹی کے 11 بے گناہ مزدوروں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دی جاے ۔

وحدت نیوز(لاہور) شعبہ خواتین شالیمار ٹاؤن لاھور کیطرف سے محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل لاہور کی زیر صدارت شہید قاسم سلیمانی کی برسی کا انعقاد علی مسجد آخری منٹ میں کیا گیا جس میں ضلعی کابینہ محترمہ عظمی  ،عندلیب ،رضوانہ، افشین،ساجدہ، عالیہ،نئیر، یونٹس اراکین اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام میں محترمہ طا ہرہ سیکریٹری جنرل شالیمار ٹاؤن نے نظامت کے فرائض سر انجام دیے اس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنان اسلام کے خلاف شھید کی خدمات نا قابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا شہید کا کردار ھمارے لئے مشعل راہ ہے ہمیں شھید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کی خصوصیات عزاداروں کی خدمت, سادگی،والدین کا احترام،، صلہ رحمی ،مشکلات پر صبر،تواضع اور انکساری کو اپنا نا چاہیے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی محترمہ سیدہ معصو مہ نقوی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم نے اپنے خطاب میں شھید کی زندگی پر روشنی ڈالی شہید قاسم سلیمانی کی برجستہ صفات پر گفتگو کرتے ہوے محترمہ معصومہ نقوی نے شہید کی زندگی میں ہی ان کے بارے میں رہبر معظم کے جملے بیان کیے کہ انہوں نے فرمایا کہ یہ مومن ،شجاع فداکار اور دشمن کے مقابلے میں پوری طاقت سے کھڑے ہونے والے ہیں اور دوستوں کے ساتھ شفیق اور مہربان ہیں یہ خصوصیات مالک اشتر جیسی ہیں اور اس خطاب کے حوالے سے قاسم سلیمانی نے کہا کہ اگر میری تعریف میں مجھے مالک اشتر کہا گیا ہے اور اس پر میں یقین کر لوں تو میں تنزلی کا شکار ہو جاؤں گا لیکن اگر میں اپنی ذات میں خود کو پست سمجھوں تو خدا میری منزلت بڑھا دے گا ۔

خطاب کے آخر میں انھوں نے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کے مصائب بیان فرمائے شہدا کی برسی کی مناسبت سے بید یاں روڈ یونٹ کے بچوں نے شھید کی یاد میں ٹیبلو اور ترانہ پیش کیا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ملتان کی جانب سے درسگاہ جعفریہ جامعہ خدیجة الکبری ملتان میں جشن ولادت با سعادت امام زین العابدین علیہ سلام کا انعقاد کیا گیا سیکرٹری جنرل ملتان محترمہ تصدق زہرا نے جشن سعید سے خطاب کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ امام زین العابدین علیہ سلام نے اپنی دعا و مناجات کے ذریعے ہماری روحانی تربیت کا طریقہ اپنایا ، امام کی دعاوں پر مشتمل کتاب صحیفہ سجادیہ کو زبور آل محمدؐ بھی کہا جاتا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی عملی زندگی میں دعا و مناجات کے اسی انداز کو اپنانا چاہیے جشن سے محترمہ نسرین اور محترمہ ھما گیلانی نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز (لاہور) سال 2021کے آغاز پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ سال ۲۰۲۰ کی ابتداء سے ہی کرونا وائرس جیسی خطرناک وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا جسکے نتیجے میں بے شمار قیمیتی جانیں ضائع ہوئیں اور ابھی تک دنیا اس وبا کے تباہ کن اثرات سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پائی لیکن امید کرتے ہیں کہ نئے سال میں خداوند عالم کی رحمت سے ہم اس  بیماری سے مکمل چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔

 انھوں نے کہا کہ ملک پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی اقتصادی ، معاشی اور سیاسی طور پر بے شمار مسائل کا شکار ہے اور ملک میں امن و خوشحالی کے استحکام کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 ان کا کہنا تھا آنے والا سال امیدیں اور توقعات لے کر آتا ہے اور انسان کے عزم کو پھر سے جوان کرتا ہے کہ جو کام پچھلے سال ادھورے رہ گئے انہیں اس سال مکمل کر لینا ہے، افراد کی طرح اقوام کی زندگی میں بھی نیا سال ایک خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے، یہ قوموں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ گذشتہ غلطیوں سے سبق سیکھ کر آنے والے سال میں اسکا ازالہ کریں کرنے کی کوشش کریں ان کا کہنا تھا کہ جہاں سال نو امید ، عزم اور ارادوں کو مضبوط کرتا ہے وہیں اس بات کا بھی شدت سے احساس دلاتا ہے کہ ہماری زندگی کا ایک اور سال کم ہوگیا ہے لھذا ہمیں اور ذیادہ ذمہ داریوں کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے مزید کہا سال کا آغاز جمعہ کے مبارک دن سے ہو رہا ہے لھذا امن وسلامتی کی دعاؤں کے ساتھ اسکا آغاز کیا جائے اس امید کے ساتھ کہ نیا آنے والاسال پاکستانیوں کے لئے خیروعافیت اور خوشحالی لیکر آئے، اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ اس خطہ ارض کو محبت و احترام ، باہمی رواداری، اور امن و سلامتی کا مرکز بنائے دنیا بھر کے مظلومین و مستضعفین خصوصا کشمیر و فلسطین کے غیور عوام کو غلبہ عطا فرماے اور اسلام و ملک دشمن قوتوں کو نیست و نابود فرمائے۔ آمین

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و ایم پی اے محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے آغاز ایام فاطمیہ کے موقع پر تمام سوگواران اہلبیت کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوے کہا کہ یہ ایام جناب سیدہ فاطمة الزہرا سلام اللہ علیھا جگر گوشہ حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شہادت کے ہیں جو کہ محبان آل عبا کے لیے کسی صورت ماہ محرم سے کم نہیں ہیں ان ایام میں پوری دنیا میں مجالس ہائےعزا کا انعقاد کیا جاتا ہے جن کے توسط سے بی بی دو عالم کے فضائل و مناقب اور پاکیزہ سیرت و کردار پر روشنی ڈالی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا دختر رسول خداؐ نہ صرف خواتین عالم بلکہ تمام انسانیت کے لیے اسوہ کامل ہیں انھوں نے کہا معاشرے میں عورت کو جس قدر و منزلت اور شرف سے آراستہ کیا گیا وہ جناب سیدہ کونین سلام اللہ علیھا کے وجود کی برکت ہے آپ سلام اللہ علیھا کہ بابا رحمة اللعالمین ، شوہر جنت و جہنم کے تقسیم کرنے والے ، بیٹے جوانان جنت کے سردار اور خود تمام عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں آپ سلام اللہ علیھا کہ عظمت و رفعت اور خدا کے نزدیک آپ کے بلند ترین مقام کا اندازہ لگانا بشر کے لیے ممکن نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ جناب فاطمہ زہرا (س) نے اپنے بابا کی جدائ کے بعد بے شمار رنج و الم برداشت کیے لیکن امامت و ولایت پر آنچ نہ آنے دی آپؑ نے اجتماعی و انفرادی دونوں لحاظ سے ولایت کا دفاع فرما کر عملی نمونہ پیش کیا ہے ،ساتھ یہ درس بھی دیا ہےکہ اسلام اور ولایت کے تحفظ کے لیے مرد اور خاتون میں کوئی فرق نہیں بلکہ اگر مردوں کےلیے اسلام کی حفاظت میں مشکلات پیش آجائیں تو خواتین کو میدان میں آکر اور جان کی بازی لگا کر دین کا تحفظ کرنا پڑتا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت فاطمہ س کی سیرت کو اپنانا اس دور میں ان کے ماننے والوں کے لئے سب سے زیادہ ضروری اور اہمیت کا باعث ہے۔

Page 46 of 117

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree