The Latest
وحدت نیوز(گلگت)ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او شعبہ خواتین کے زیر اہتمام شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کے لئے وحدت ہاؤس گلگت سے مین ہسپتال روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اسپتال روڈ میں علامتی دھرنا دیاگیا ۔
مظاہرین نے اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کیااور کہا کہ کراچی میں موجود دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیںاور جب تک خانوادہ اسیران ملت کے مطالبا ت پورے نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا، ہماری قیادت جب جہاں حکم کریں ہم حاضر ہیں اور میدان میں رہینگے۔احتجاجی جلسے میں شریک ڈپٹی سیکرٹری جنرل گلگت وسابق رکن جی بی اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے کہا کہ قائد وحدت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہم اسیروں کی رہائی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
وحدت نیوز(گلگت)ہمارا ہدف اور منزل ایک ہے ہم سب زمینہ سازی امام زمانہ عج کا ہدف لے کے آگے بڑھ رہے ہیں اس راستے میں جو بھی مشکل آئے ہمیں قبول ہے ملت کے جوان جن کو اس راستے پر چلتے ہو ئے لاپتہ کر دیا گیا ہے جو اپنے پیاروں سے دور اذیتیں جھیلُ رہے ہیں ہم ان کے اور ان کے خانوادوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شعبہ جوان محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنی رہائش گاہ پر تربیت جوان کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں کیا جس میں آئی ایس و طالبات گلگت ڈویژن کی خواہران نے شرکت کی اور یونٹ سازی کی ۔
سائرہ ابراہیم نے کہا آئی ایس او تربیت گاہ ہے بلکل اس طرح جس طرح ایک ننھا بچہ ماں کی گود میں پروان چڑھتا ہے بلکل اسی طرح آئی ایس او بھی اس طرح تربیت دیتی ہے کے وہ فرد معاشرے کا کارآمد اور مفید شہری بن سکے اور سچ اور حق کے راستے پر گامزن ہو سکے۔
انہوں نے کہا کے پورے ملک بشمول گلگت بلتستان کے اسیر اور جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے اپنے قائد کے ہر حکم پہ لبیک کہتے ہوۓ میدان عمل میں موجود رہینگے اگر حکومت کی ہٹ دھرمی اسی طرح قائم رہی تو گلگت بلتستان کی غیور مائیں بہنیں بھی اپنی مظلوم بہنوں کا ساتھ دینے کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گی حکومت کو جلد کوئی حکمت عملی اپنانی ہوگی اور لاپتہ بیگناہ افراد کو بازیاب کروانا ہو گا ۔
آئی ایس او طالبات گلگت ڈویژن کی صدر محترمہ ہراروحانی نے کہا کے معاشرے اخلاقی پستی و زوال طرف جا رہا ہے اس کو بچانے کے لئے ہم سب کو مل کر عملی جدوجہد کرنی ہو گی اور تربیت کے عمل کو مزید تیز کرنا ہوگا تا کے دشمن کا مقابلہ کر سکیں جو کے جدید ہتھیار وں سے لیس ہے انہوں نے کہا کے آئی ایس او ایک افراد کی روحانی و فکری تربیت کا بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں سے نظریاتی شخصیات نکھر کے سامنے آتی ہیں اس موقع پر آئی ایس او گلگت کی سینئر رکن محترمہ صاعقہ بتول بھی پروگرام میں شریک تھیں۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین حیدر آباد کی جانب سے شب مستضعفین جہاں کے عنوان سے دعا و مناجات کے پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس پروگرام میں دیگر تنظیمی جماعتوں کے افراد نے بھی شرکت کی اور اپنا اظہار خیال کیا ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت محترمہ عظمی تقوی صاحبہ نے خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کراچی میں شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لیے دیئے جانے والے دھرنے اور احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس مشکل وقت میں اپنی قوم کی ماؤں بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے ، ملک بھر میں یا ملک سے باہر جہاں کہیں بھی مومنین و مومنات ان غمزدہ ماوں بہنوں کی آواز بن کر احتجاج کر رہے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام سے باز رہیں اور تمام جبری گمشدگان کو فی الفور رہا کریں ۔انہوں نے مزید کہا ہم لاوارث نہیں ہیں اور آج کی شب اپنے وقت کے امام عج سے توسل اور استغاثہ کرتے ہیں کہ ہمارے مسنگ پرسنز جلد اپنے گھروں کو لوٹیں۔
وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد ، مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ اور سیکرٹری جنرل اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات نے اٹک میں مرکزی معاون سیکرٹری اطلاعات محترمہ زینب بنت الھدی اور مرکزی سیکرٹری مالیات محترمہ قراۃ العین سے ضلعی سیکرٹری مالیات اٹک محترمہ نزہت نقوی کی رہائشگاہ پر ملاقات کی محترمہ نرگس سجاد نے اسلام آباد دھرنے میں وفاقی پولیس کے خواتین اور بچوں کو گرفتار کرنے کے شرمناک عمل پر استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور آئی ایس او طالبات کو سراہا اور انھیں گلدستے اور تحائف پیش کیے۔
انھوں نے کہا یہ گرفتاریاں اور اسارت ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں اور نہ ان سے ہمارے حوصلے پست ہوتے ہیں بلکہ یہ عوامل ہمارے حوصلوں کو جلا بخشتے ہیں اور ایک نیا ولولہ اور تحرک پیدا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہمیں شہداء اور مسنگ پرسنز کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی ضروت ہے جس میں شہداء اور مسنگ پرسنز کے خانوادوں سے ملاقات کی جاۓ اور لوگوں کو ان کے بارے میں آگاہی دے کر ان کے اندر احساس ذمہ داری پیدا کیا جاسکے۔
اس موقع پر محترمہ زینب بنت الھدٰی کا کہنا تھا آگاہی مہم کے لیے سوشل میڈیا کو ذریعہ بنانا چاہیے ویبنار اور آن لائن پروگرامز کے ذریعے ان اہم قومی ایشوز کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس ملاقات میں آئی ایس او طالبات کا وفد بھی موجود تھا ۔ یونٹ صدر مرضیہ زہرا کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگان جیسے ایشوز کو قومی سطح پر بلا تفریق مذہب و مسلک اجاگر کیا جاۓ ملاقات میں ضلعی سیکرٹری جنرل عاصمہ نقوی بھی موجود تھیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا جبری گمشدگیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور ریاست پاکستان کے آئین سے متصادم ہیں کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ نوجوانوں کو ان کی زندگی کے قیمتی ترین حصہ میں اٹھائے اور انھیں عقوبت خانوں میں بند کرکے انھیں ان کے پیاروں سے دور کردے ۔
خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری نے اپنے بیان میں کہا کہ اس غیر آئینی اقدام ا خلاف کبھی خاموش نہیں بیٹھیں گے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ ہمارے بے گناہ نوجوانوں کو رہا کیا جائے اگر کسی کا کوئی جرم ہے تو اسے مقدمہ کا اندراج کرکے عدالت کے ذریعے سزا جائے ۔
سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین نے کہا کہ جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کی تحریک آئین و قانون کی بالادستی کی تحریک ہے ہم جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کی ہر تحریک کی حمایت کرتے ہیں ہم اپنے شرعی ا اخلاقی فرض سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے۔ اس کا قانونیت کے خلاف آخری حد تک لڑیں گے۔
وحدت نیوز(لاہور) نے لاہور پریس کلب کے باہر ملت جعفریہ کے لاپتہ افراد کی بازیابی اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوۓ علامتی دھرنا دیا۔ دھرنے میں سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ حنا تقوی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی، سیکرٹری نشرو اشاعت سیدہ توقیر بتول سمیت خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی محترمہ حنا تقوی نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوۓ وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمہوری تقاضوں کو پورا کرتے ہوۓ لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ان لا پتہ افراد میں کوئی بھی مجرم ہوا تو ایم ڈبلیو ایم اس کی حمایت نہیں کرے گی۔ لیکن بغیر جرم ثابت ہوۓ اور بغیر قانونی کاروائی کے انسانوں کو گھروں سے اٹھا کر غائب کردینا اور ان کے خانوادہ کو اذیت سے دوچار کرنا جمہوری،آئینی اور انسانی حقوق کی پامالی ہے۔بہت سے بچے اپنے والد اور مائیں اپنے بیٹوں کے لۓ تڑپ رہے ہیں۔حکومت فورا ان کی بازیابی کے لۓ اقدامات کرے۔شیعہ قوم کو دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جاۓ۔
وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری تحفظ عزادری کونسل محترمہ شبانہ میرانی نے تمام خواہران گرامی سے گزارش کی ہے کہ جہاں جہاں ملک بھر میں شیعہ مسنگ پرسن کے حوالے سے دھرنے دیئے جارہے ہیں۔ دھرنوں کے مقامات اپنی فیملیز کے ہمراہ پہنچیں ۔جہاں تک ممکن ہو دیگر خواتین اور فیملیز کو بھی دھرنوں کے مقام پر پہنچنے کی ترغیب دلائیں ۔ اس وقت کراچی میں مزار قائد اعظم کے سامنے تنظیمی برادران ملت تشیع اور مسنگ پرسن کی فیملیز کا مرکزی دھرناجاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت گھر بیٹھنے کا نہیں ایک ملت ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے خاندان کے ہمراہ احتجاج والے مقام پر پہنچیں اور برادران کے شانہ بشانہ میدان عمل میں آئیں ،ہمیشہ ملت آپ کے تعاون سے سرخرو ہوئی ہے اور آپ جب بھی میدان میں نکلیں مد مقابل نے گھٹنے ٹیک دیئے ۔ آپ کردار زینبی (س) ادا کرتے ہوئے ۔ حالات حاضرہ سے باخبر رہیں اور جہاں دھرنے دیئے جارہیں وہاں اپنے بچوں ،بچیوں کے ہمراہ پہنچ جائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج مسنگ پرسن کی فیملیز مشکل میں ہیں اور ہمارے قائدین کا حکم بھی ہے کہ ہم سب اپنا وظیفہ انجام دیتے ہوئے ان متاثرہ فیملیز کا ساتھ دیں ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے ۔ آمین
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے معروف ذاکر اہلبیت سید ریاض حسین رتوال کے انتقال پر رنج و دکھ کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے ہمیشہ اپنی ذاکری میں فضائل اہلبیت کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات کو بھی اجاگر کیا آپ اتحاد بین المسلمین کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے عزاداری سید الشہدا ءع کی تبلیغ و ترویج میں آپ نے احسن خدمات انجام دیں۔
انھوں نے کہا مرحوم کی دینی خدمات کو یاد رکھا جائے گا اور یقیناً ان کی یہ پرخلوص ذاکری انکے لیے توشہ آخرت ثابت ہوگی خداوند کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔ آمین
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے آرگنائزر شعبہ تنظیم سازی مولانامحمدجان حیدری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یوم جوان کا عظیم الشان پروگرام گلگت نومل میں منعقد ہوا اور گلگت بلتستان بھر میں تین ہزار اسٹوڈنٹس کے مابین معرفت امام زمانہ علیہ السلام کے حوالے سے کوئز مقابلہ جات ہوئے۔لیکن گلگت میں سانحہ نلتر کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں خواہران کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کو ماہ شوال تک کےلئے ملتوی کیاگیاہے۔کیونکہ گلگت،نگر،استور،غذر وغیرہ سے خواتین کا جمع ہونا موجودہ حالات میں قدرے مشکل ہے۔انشاءاللہ ماہ شوال میں یہ پروگرام عظیم الشان طریقے سے منعقد کیاجائے گا۔
وحدت نیوز (گلگت) مرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کےگلگت کونگ داس دنیود کی مسافر سزوکی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ حکومت سے پروزور مطالبہ کرتے ہیں کے گلگت شہر کو آگ و خون میں غرق ہونے سے بچانے کے لئے عملی اقدامات فوری اٹھائے جائیں آج اگر 1988 سے لے کے سانحہ کوہستان میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزائیں دی جاتیں تو دوبارہ ایسے سانحات پیش نہ آتے۔
انہوں نے کہا کے دہشت گردوں کی نشان دہی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرہ کا موجود ہونا اہم ہے لیکن شہر کے اکثر سی سی ٹی وی کیمرے خراب اور ناکارہ ہو گئے ہیں متعلقہ حکام نے چپ سادھ لی ہے حکومت جلد از جلد عملی قدم اٹھائے تاکے مزید بیگناہ افراد کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کے ہم سب کو علما کا احترام کرنا چاہیے ان کا تعلق کسی بھی مسلک یا فرقے سے ہو نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مذہبی انتہا پسندوں کو کنٹرول کرے۔