The Latest
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے بسلسلہ شھادت شھزادی کونین حضرت فاطمتہ س ، مرد مجاہد شھید قاسم سلیمانی و رفقاء، آیت اللہ مصباح یزدی اور بلوچستان سانحہ مچھ کے شھداء کے بلندی درجات کے لیے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس سے عالمہ محترمہ طاہرہ فاضلی صاحبہ نے خطاب کیا۔
انھوں نے اپنے خطاب میں شھزادی کونین بیبی فاطمہ س کی زندگانی پر روشنی ڈالی کہ کسطرح وہ اول ترین مدافع ولایت ہیں اور پھر یہ ہی دفاع ولایت کا سلسلہ آج شھداء کی شھادت میں جلوہ گر نظر آتا ہے ان کا کہنا تھا کہ حضرت فاطمتہ الزہرا س اس عظیم دفاع ولایت کی پہلی شھیدہ ہیں اور اس دفاع مقدس میں قربانیوں کا سلسلہ کبھی قاسم سلیمانی و ابو المہدی مھندس کی صورت تو کبھی جگہ جگہ مختلف شہروں اور ملکوں میں مسلکی بنیاد پر ان شھادتوں کا سلسلہ کی صورت میں جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ہمیں مار کر ختم کرنا چاہتا ہے مگر یہ اسکی بھول ہے کہ ہر شھادت کے بعد ہمارا ولایت سے رشتہ مظبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جاتا ہے۔ مجلس کے اختتام پر تمام شھداء ملت کےلئے فاتحہ خوانی ہوئی اور سانحہ بلوچستان پر رنج و غم کا اظہار کیاگیا۔بعد ازاں یک میٹنگ بھی ہوئی جسمیں تنظیم سازی اور یونٹ سازی کے حوالے سے گذارشات پیش کی گئیں۔
وحدت نیوز(لاہور) وحدت مسلمین لاہور کی جانب سے پریس کلب لاہور کے باہر سانحہ مچھ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی سربراہی میں لاہور کی تمام ضلعی کابینہ سمیت تمام یونٹ اراکین نے شرکت کی پریس کلب لاہور کے سامنے منعقدہ احتجاج علامتی دھرنے میں تبدیل ہوگیا بارش کے باوجود بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد دھرنے میں موجود رہی اور فضا لبیک یا حسین ؑکے بھر پور نعروں سے گونج اٹھی ۔
اس موقع پر محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور نے خطاب کرتے ہوئے کہا بے گناہ لوگوں کے قتل کی ذمےداری تمام سیاسی جماعتوں پہ ہے ہر جماعت کے دور اقتدار میں ھزارہ کمیونٹی پر ظلم ہوتا رہا اور ایک بھی دہشت گرد آج تک گرفتار نہ کیا گیا اور جو گرفتار کر بھی لیے جاتے ان کو بھی بعد میں رہا کردیا جاتا ان کا کہنا تھا گیارہ بے گناہ نہتے لوگوں کے ہاتھ پیر باندھ کر انہیں ذبح کر کےفا ئر نگ بھی کی گئی اور ریاستی ادارے غفلت کی نیند سوتے رہے۔دھشت گرد دندناتے پھر رہےہیں آخر ان کو قانون کے شکنجے میں کیوں نہیں لایا جا رہا اور کیوں مظلوموں کی داد رسی نہیں کی جارہی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کے دعوے داروں کو ھم تنبیہ کر تے ہیں کہ ہزارہ کمیونٹی کے 11 بے گناہ مزدوروں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دی جاے ۔
وحدت نیوز(لاہور) شعبہ خواتین شالیمار ٹاؤن لاھور کیطرف سے محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل لاہور کی زیر صدارت شہید قاسم سلیمانی کی برسی کا انعقاد علی مسجد آخری منٹ میں کیا گیا جس میں ضلعی کابینہ محترمہ عظمی ،عندلیب ،رضوانہ، افشین،ساجدہ، عالیہ،نئیر، یونٹس اراکین اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام میں محترمہ طا ہرہ سیکریٹری جنرل شالیمار ٹاؤن نے نظامت کے فرائض سر انجام دیے اس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنان اسلام کے خلاف شھید کی خدمات نا قابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا شہید کا کردار ھمارے لئے مشعل راہ ہے ہمیں شھید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کی خصوصیات عزاداروں کی خدمت, سادگی،والدین کا احترام،، صلہ رحمی ،مشکلات پر صبر،تواضع اور انکساری کو اپنا نا چاہیے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی محترمہ سیدہ معصو مہ نقوی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم نے اپنے خطاب میں شھید کی زندگی پر روشنی ڈالی شہید قاسم سلیمانی کی برجستہ صفات پر گفتگو کرتے ہوے محترمہ معصومہ نقوی نے شہید کی زندگی میں ہی ان کے بارے میں رہبر معظم کے جملے بیان کیے کہ انہوں نے فرمایا کہ یہ مومن ،شجاع فداکار اور دشمن کے مقابلے میں پوری طاقت سے کھڑے ہونے والے ہیں اور دوستوں کے ساتھ شفیق اور مہربان ہیں یہ خصوصیات مالک اشتر جیسی ہیں اور اس خطاب کے حوالے سے قاسم سلیمانی نے کہا کہ اگر میری تعریف میں مجھے مالک اشتر کہا گیا ہے اور اس پر میں یقین کر لوں تو میں تنزلی کا شکار ہو جاؤں گا لیکن اگر میں اپنی ذات میں خود کو پست سمجھوں تو خدا میری منزلت بڑھا دے گا ۔
خطاب کے آخر میں انھوں نے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کے مصائب بیان فرمائے شہدا کی برسی کی مناسبت سے بید یاں روڈ یونٹ کے بچوں نے شھید کی یاد میں ٹیبلو اور ترانہ پیش کیا۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ملتان کی جانب سے درسگاہ جعفریہ جامعہ خدیجة الکبری ملتان میں جشن ولادت با سعادت امام زین العابدین علیہ سلام کا انعقاد کیا گیا سیکرٹری جنرل ملتان محترمہ تصدق زہرا نے جشن سعید سے خطاب کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ امام زین العابدین علیہ سلام نے اپنی دعا و مناجات کے ذریعے ہماری روحانی تربیت کا طریقہ اپنایا ، امام کی دعاوں پر مشتمل کتاب صحیفہ سجادیہ کو زبور آل محمدؐ بھی کہا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی عملی زندگی میں دعا و مناجات کے اسی انداز کو اپنانا چاہیے جشن سے محترمہ نسرین اور محترمہ ھما گیلانی نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز (لاہور) سال 2021کے آغاز پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ سال ۲۰۲۰ کی ابتداء سے ہی کرونا وائرس جیسی خطرناک وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا جسکے نتیجے میں بے شمار قیمیتی جانیں ضائع ہوئیں اور ابھی تک دنیا اس وبا کے تباہ کن اثرات سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پائی لیکن امید کرتے ہیں کہ نئے سال میں خداوند عالم کی رحمت سے ہم اس بیماری سے مکمل چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ملک پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی اقتصادی ، معاشی اور سیاسی طور پر بے شمار مسائل کا شکار ہے اور ملک میں امن و خوشحالی کے استحکام کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا آنے والا سال امیدیں اور توقعات لے کر آتا ہے اور انسان کے عزم کو پھر سے جوان کرتا ہے کہ جو کام پچھلے سال ادھورے رہ گئے انہیں اس سال مکمل کر لینا ہے، افراد کی طرح اقوام کی زندگی میں بھی نیا سال ایک خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے، یہ قوموں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ گذشتہ غلطیوں سے سبق سیکھ کر آنے والے سال میں اسکا ازالہ کریں کرنے کی کوشش کریں ان کا کہنا تھا کہ جہاں سال نو امید ، عزم اور ارادوں کو مضبوط کرتا ہے وہیں اس بات کا بھی شدت سے احساس دلاتا ہے کہ ہماری زندگی کا ایک اور سال کم ہوگیا ہے لھذا ہمیں اور ذیادہ ذمہ داریوں کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔
انھوں نے مزید کہا سال کا آغاز جمعہ کے مبارک دن سے ہو رہا ہے لھذا امن وسلامتی کی دعاؤں کے ساتھ اسکا آغاز کیا جائے اس امید کے ساتھ کہ نیا آنے والاسال پاکستانیوں کے لئے خیروعافیت اور خوشحالی لیکر آئے، اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ اس خطہ ارض کو محبت و احترام ، باہمی رواداری، اور امن و سلامتی کا مرکز بنائے دنیا بھر کے مظلومین و مستضعفین خصوصا کشمیر و فلسطین کے غیور عوام کو غلبہ عطا فرماے اور اسلام و ملک دشمن قوتوں کو نیست و نابود فرمائے۔ آمین
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و ایم پی اے محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے آغاز ایام فاطمیہ کے موقع پر تمام سوگواران اہلبیت کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوے کہا کہ یہ ایام جناب سیدہ فاطمة الزہرا سلام اللہ علیھا جگر گوشہ حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شہادت کے ہیں جو کہ محبان آل عبا کے لیے کسی صورت ماہ محرم سے کم نہیں ہیں ان ایام میں پوری دنیا میں مجالس ہائےعزا کا انعقاد کیا جاتا ہے جن کے توسط سے بی بی دو عالم کے فضائل و مناقب اور پاکیزہ سیرت و کردار پر روشنی ڈالی جاتی ہے ۔
انہوں نے کہا دختر رسول خداؐ نہ صرف خواتین عالم بلکہ تمام انسانیت کے لیے اسوہ کامل ہیں انھوں نے کہا معاشرے میں عورت کو جس قدر و منزلت اور شرف سے آراستہ کیا گیا وہ جناب سیدہ کونین سلام اللہ علیھا کے وجود کی برکت ہے آپ سلام اللہ علیھا کہ بابا رحمة اللعالمین ، شوہر جنت و جہنم کے تقسیم کرنے والے ، بیٹے جوانان جنت کے سردار اور خود تمام عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں آپ سلام اللہ علیھا کہ عظمت و رفعت اور خدا کے نزدیک آپ کے بلند ترین مقام کا اندازہ لگانا بشر کے لیے ممکن نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ جناب فاطمہ زہرا (س) نے اپنے بابا کی جدائ کے بعد بے شمار رنج و الم برداشت کیے لیکن امامت و ولایت پر آنچ نہ آنے دی آپؑ نے اجتماعی و انفرادی دونوں لحاظ سے ولایت کا دفاع فرما کر عملی نمونہ پیش کیا ہے ،ساتھ یہ درس بھی دیا ہےکہ اسلام اور ولایت کے تحفظ کے لیے مرد اور خاتون میں کوئی فرق نہیں بلکہ اگر مردوں کےلیے اسلام کی حفاظت میں مشکلات پیش آجائیں تو خواتین کو میدان میں آکر اور جان کی بازی لگا کر دین کا تحفظ کرنا پڑتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت فاطمہ س کی سیرت کو اپنانا اس دور میں ان کے ماننے والوں کے لئے سب سے زیادہ ضروری اور اہمیت کا باعث ہے۔
وحدت نیوز(چکوال) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی اور مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ نے چکوال سٹی کا دورہ کیا جہاں علاقے کی فعال اور تنظیمی تجربہ رکھنے والی خواتین سے ملاقات کی اور ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جس میں محترمہ مسرت نقوی کو آرگنائزر جبکہ محترمہ ام فروا، محترمہ صدف زہرا اور محترمہ فاطمہ جعفری کو ڈپٹی آرگنائزر منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر محترمہ معصومہ نقوی نے خواتین سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ دشمن کی سازش یہی ہے کہ ہمیں شیعہ سنی کے تفرقے میں الجھا کر آپس میں دست و گریباں کر دے اور خود اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل میں سرگرم ہو جاے ان شاء اللہ کہ ہم دینی اور سیاسی شعور وبصیرت کے ساتھ دشمن کی ہر چال کا مقابلہ کریں گے اور ملک میں امن و رواداری کے پیغام کو عام کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ اپنی ملت اور دین کی سربلندی کےلیے تربیت کے میدان میں خواتین بے شمار خدمات انجام دی سکتی ہیں اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے پلیٹ فارم سے ان شاء اللہ ہم نہ صرف خود سازی بلکہ معاشرے کی بھی دینی اور سیاسی تربیت کا عمل انجام دیں گی تاکہ ظہور امام زمانہ عج کا مقدمہ فراہم کرنے والوں میں ہمارا بھی شمار ہو۔ نو منتخب مسئولین کو ایک سال کا شیڈول دیا گیا جس میں ہفتہ وار دروس و دعا کی محفل کا انعقاد ، معصومین ع کی ولادت و شہادت اور سال بھر کی اہم مناسبتوں پر پروگرامز کا انعقاد کرنا شامل ہے۔
وحدت نیوز(لاہور)یوم قائد کے موقع پر محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور نے یونٹ بید یاں روڈ اور گلشن علی کے مدارس کا دور ہ کیا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی ولادت کی مناسبت کا کیک کاٹا بچوں نے اس خاص دن کو پرجوش طریقے سے منایا اور اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے جذبوں کو سراہتے ہوے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح سے جب کسی نے پاکستان کے طرز حکومت سے متعلق سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ پاکستان کا طرز حکومت کا تعین کرنے والا میں کون ہوتا ہوں مسلمانوں کا طرز حکومت آج سے تیرہ سو سال پہلے قرآن کریم نے وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے عظیم قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوے ملک و قوم کی خدمت کرنی چاہیے۔
وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکرٹری شعبہ تربیت و رکن تنظیم ساز کونسل جناب شیخ جان حیدری اور مرکزی تربیتی کونسل کے رکن جناب ڈاکٹرمشتاق حکیمی نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت کی سیکرٹری جنرل محترمہ سائرہ ابراہیم سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اس موقع پر صوبائی رہنما برادر محمد ابراہیم بھی موجود تھے ۔
ملاقات میں گلگت میں شعبہ خواتین کے تنظیمی سٹرکچر کو مضبوط بنانے اور خواہران کے لیے مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی نشست میں شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مذہبی اور سیاسی جماعت ہے لھذا خواتین کو بھی دینی اور سیاسی میدان میں سرگرم اور فعال رہنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر محترم جان حیدر ی صاحب نے کہا کہ 23 مارچ کو ورکر کنوشن منعقد کیا جاۓ گا جسے کامیاب بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محترمہ سائرہ ابراہیم نے گلگت میں انجام دی گئی گزشتہ سات سال کی کارکردگی پیش کی۔
وحدت نیوز(لاہور)حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے وفد نے گیٹ فار نیشین چرچ ماڈل ٹاون لاہور میں ہونے والی کرسمس جی تقریب میں بھر پور شر کت کی چرچ کے چیئرمین صادق پال جو کہ اس وقت آسٹریلیا میں ہیں ان کی خصوصی ھدایت پر وائس چیئرپرسن پروین اختر اور اسسٹنٹ پاسٹرنسیم برکت نے وفد کا بھرپور استقبال کیا۔
محتر مہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ لاہور نے اس موقع پر اپنا پیغام دیتے ہوۓ کہا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیںخوشی ہے کے ہم آج اس قوم کے ساتھ کھڑے ہیں جنہوں نے عزاداری امام حسین علیہ السلام کے لیے اپنی عبادت گاہوں کے دروازے کھول دیے تھے۔
محترمہ عظمیٰ نقوی ڈ پٹی سیکرٹری جنرل اور محترمہ عالیہ رضوی سیکرٹری فلاح و بہبود نے مسیحی برادری کے ساتھ ان کی دعائیہ محفل میں شرکت کر کے ملک و قوم کی ترقی کی خصوصی دعا کی اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے خواتین اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے مسیحی برادری نے سال گزشتہ کی طرح اس سال بھی ایم ڈبلیوایم اورمحترمہ حنا تقوی کی کرسمس کے موقع پر کی گئی کاوشوں کو سراہا۔