The Latest
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی سربراہی میں شالیمار ٹاون کے دو یونٹس کی تنظیم نو کی گئی جس میں مومن پورہ یونٹ کی سیکرٹری جنرل انجم عرفان جبکہ داروغہ والا یونٹ کی سیکرٹری جنرل محترمہ ضرغام نامزد ہوئیں اس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے دونوں مسئولین سے حلف لیا تنظیم نو کے اجلاس میں شالیمار کے دیگر سات یونٹس کی عہدیداران نے بھی شرکت کی علاوہ ازیں ضلعی کابینہ کی ممبران محترمہ عندلیب سیدہ اور محترمہ رضوانہ بتول بھی اس موقع پر موجود تھیں اجلاس میں علاقے اور ضلعی سطح پر فلاحی امور کو جاری رکھنے اور غریب خاندانوں کی بچیوں کی اجتماعی شادی کے انعقاد کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔
وحدت نیوز(علی پور)شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب اور مرکزی سیکرٹری تعلیم محترمہ گلشن زیدی نے جنوبی پنجاب کا تنظیمی دورہ کیا ۔ تین روزہ دورے میں ضلع علی پور ، بہاولپور اور ضلع لیہ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دیں محترمہ در نجف ضلع علی پور ، محترمہ خالدہ فاطمہ ضلع بہاولپور اور محترمہ طاہرہ اسدی ضلع لیہ کی آرگنائزر منتخب ہوئیں اپنے دورہ میں مرکزی اراکین نے تفصیلاً تنظیمی تعارف ، اغراض و مقاصد اور تنظیمی ذمہ داریوں سے نو منتخب ضلعی مسئولین کو آگاہ کیا۔
ایم ڈبلیوایم ضلع ٹنڈومحمد خان شعبہ خواتین کی میڈیا سیکریٹری سحرزہرا کا انتقال، قائدین کا اظہار افسوس
وحدت نیوز (ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ٹنڈو محمد خان کی نو منتخب میڈیا سیکرٹری سحر بنت زوار حسین اچانک داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں، ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرا نقوی اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی کا مرحومہ کے انتقال پر اظہارافسوس اور تعزیت ۔
چند روز قبل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ سیمی نقوی سے ایم ڈبلیوایم ٹنڈومحمدخان شعبہ خواتین کی میڈیا سیکریٹری کی حیثیت سے حلف لینے والی سحرزہرا بنت زوار حسین گذشتہ روز اچانک انتقال کرگئیں۔
مرحومہ فرسٹ ایئرکی طالبہ تھیں اور قوم وملت کی خدمت کے جذبے سے سرشارتھیں اسی بناءپر ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے اپنی قومی خدمات کا آغاز کیاتھا۔
ایم ڈبلیوایم قائدین نے سحر زہرا کی ناگہانی وفات پر اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ خدا وند متعال مرحومہ کو جوارآئمہ معصومین ؑ میں محشور فرمائے۔
وحدت نیوز(سکردو)ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن شعبہ خواتین محترمہ کبریٰ خانم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے خواھران کی کابینہ میں شمولیت،یونٹ سازی،ایام فاطمیہ،تربیتی پروگرامز کے بارے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 20 جمادی الثانی کو یوم مادر کے عنوان سے عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
اجلاس میں صوبائی کابینہ کی خواہران سمیت ضلعی مسئوولئن،مدرسہ صادقیہ ڑگیول،مدرسہ زینبیہ گلشن خمینی،مدرسہ معصومین حوطو،اور مدرسہ زہرا سلام اللہ علیہا قمراہ سے معلمات نے شرکت کی۔اجلاس کی دوسری نشست میں تنظیم کی افادیت اور تنظیمی آداب پر مرکزی معاون سیکریٹری تربیت شیخ محمد جان حیدری،ضلعی سیکرٹری جنرل شیخ فدا ذیشان نے درس دیا۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کے یونٹ ٹاون شپ کی جانب سے دوسری تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ لاہور محترمہ حنا تقوی نے درس اخلاق دیتے ہوۓ خواتین سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہاکہ جھوٹ کو ہر مذہب کے پیروکار برا سمجھتے ہیں اور دین اسلام میں جھوٹ بولنا گناہ کبیرہ اور تمام برائیوں اور فساد کی جڑ ھے۔ انھوں نے کہا کہ جھوٹا انسان اپنا اعتبار کھو بیٹھتا ھے اور کوئی اس کے سچ پر بھی یقین نہیں کرتا درس اخلاق میں یونٹ ممبران کے علاوہ علاقے کی دیگر خواتین نے بھی شرکت کی ۔
وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ مہربان باپ کی پہچان کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق مھدویت شناسی سلسلے میں یہ ورکشاپ ادارہ البصیرہ شعبہ مہدویت کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں آئی ایس او طالبات اٹک ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی عہدیدارن محترمہ قراة العین، محترمہ فرح دیبا اور زینب بنت الھدی سمیت ضلع اٹک کی تمام کابینہ نے ورکشاپ میں بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر مذہبی اسکالر آقا حیدر نقوی نے شرکاء سے خصوصی خطاب کیا اور امام زمانہ عج ایک مہربان باپ کی صورت کیسے ہماری راہنمائی اور ھدایت کر رہے ہیںکے موضوع پر کو تفصیل سے گفتگو کی۔ ورکشاپ کی دوسری نشست میں مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں، جس میں حدیث نبویؐ کے مطابق ڈرائنگ اور معصومین ع کے اسماء پر کارڈز بناۓ گئے آخر میں شرکاء نے امتحانی پیپر حل کیا۔
وحدت نیوز(سکھر) محترمہ طاہرہ بتول مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین یونٹ تعلقہ صالح پٹ ضلع سکھر کی سیکرٹری جنرل نامزد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر کی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ صاحبہ نے تعلقہ صالح پٹ علاقے کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا یونٹ تشکیل دیا جس میں محترمہ طاہرہ بتول کو یونٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ یونٹ ممبران سے خطاب کرتے ہوے محترمہ سیدہ نے معاشرے میں خواتین کے کردار کی اہمیت اور ذمہ داری سے آگاہ کیا نیز تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہفتہ وار دعا و مناجات اور تربیتی دروس کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ھدایات کیں۔
وحدت نیوز(بدین) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی ، محترمہ غزالہ جعفری ، محترمہ طلعت نقوی اور محترمہ یاسمین رضا نے ضلع بدین کا تنظیمی دورہ کیا اور آٹھ رکنی ضلعی کابینہ تشکیل دی جس کی ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ تہمینہ فاطمہ نامزد ہوئیں اس موقع پر محترمہ سیمی نقوی نے خواتین سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ خواتین کو خدا نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ایک خاتون بیک وقت گھریلو زمہ داریوں اور اصلاح معاشرہ کا فریضہ سر انجام دے سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خواتین کی دینی ، فکری اور سیاسی تربیت کرتا ھے تاکہ وہ معاشرے کو سنوارنے اور ظہور امام زمانہ عج کی زمینہ سازی کے لیے عملی میدان میں کوشاں رہے آخر میں محترمہ طلعت نقوی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں المجلس علمی و تربیتی گروپ کے نام سے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا گیا جسکا مقصد مختصر وقت میں دین کی بنیادی معلومات سے آگاہی دینا اور احکام دین کی روشنی میں خواتین کی ذہنی اور فکری تربیت کرنا ہے تاکہ اس مصروف ترین دور میں وہ پورے دن میں آدھے گھنٹہ نکال کر دین کے مختلف تربیتی موضوعات کا علم حاصل کریں ۔
اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی کی سرپرستی میں ہر ماہ دس روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف جید علماۓ کرام اور معلمات اپنے دروس کے ذریعے خواتین کی فکری تربیت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں گروپ میں مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین استفادہ کر رہی ہیں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کے عرصے میں ماہ مبارک رمضان میں پندرہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا بعد ازاں ماہ ذیقعدہ سے ہر ماہ آن لائن دس روزہ تربیتی دروس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا سلسلہ ماہ شعبان تک جاری رہے گا ماہانہ ورکشاپ کے اختتام پر ہرموضوع کا امتحان لیا جاتا ہے جس میں خواتین کی جانب سے بھرپور حصہ لیا جاتا ہے۔
ماہ شعبان تک تربیتی کورس مکمل کرنے اور مقررہ پوائنٹس کا ھدف حاصل کرنے والی خواہران میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے اسناد تقسیم کی جائیں گی جبکہ پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی خواتین کو اسناد کے ساتھ انعامات بھی دیے جائیں گے ان شاء اللہ دس جمادی الاول سے "الصدیقة الکبری س" ورکشاپ کا آغاز کیا جاۓ گا اس کورس میں اب تک احکام دین ، اخلاق ، سیرت آئمہ معصومین ، تفسیر قرآن ، رسالہ حقوق امام سجاد ، حالات حاضرہ ، دشمن شناسی ، معرفت امام زمانہ عج ، آئین ہمسر داری ، عقائد امامیہ اور سیاسی بصیرت کے عنوانات سے لیکچرز دیے گئے ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے گلشن علی سوسائٹی میں کم سن بچوں اور بچیوں کے لیے احکام نماز کے موضوع پر ایک درسی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کے دوران سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور محترمہ حنا تقوی نے واجبات نماز اور مکروہات نماز بچوں کے متعلق بچوں سے گفتگو کی۔
اس نشست میں بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نشست کے دوران نماز کی اہمیت بیان کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ نماز دین کا ستون ہے، تمام اعمال کی قبولیت کے لئے نماز قبول ہونا شرط ہے۔
انھوں نے والدین کو تاکید کی کہ بچوں کے لیے کم سنی میں ہی نماز اور دیگر احکام دیں سیکھنے کی ترغیب پیدا کریں تاکہ وہ سن بلوغت تک پہنچتے ہی نماز پنجگانہ باقاعدگی سے انجام دیں اور ان کی بنیاد اپنے دین پر مضبوط ہو۔