The Latest

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل وممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نےکہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر قوم کو غیر محسوس انداز سے مغربی ثقافت کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔نظریہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے مادر وطن میں اسلامی تعلیمات سے متصادم ایسی کسی غیر ملکی رسم یا تہذیب و ثقافت کی قطعاً گنجائش نہیں جس سے نوجوان نسل کو آزادانہ میل جول اور بے راہ روی کی ترغیب ملتی ہو۔مغربی ثقافتی یلغار کے ہتھیار کے ذریعے امت مسلمہ کو ان کی دینی اقدار سے دور کیا جا رہا ہے۔ویلنٹائن کے نام پر بے حیائی کے فروغ کو روکنے کے لیے حکومتی سطح پر بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرم وحیا مستورات کا فطری حُسن اور پردہ حکم ربی ہے۔مغربی تہذیب کے دلدادہ ہم سے ہمارا اسلامی تشخص چھیننا چاہتے ہیں۔عالم اسلام کی خواتین کی یہ شرعی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسلامی شناخت اور اقدار پر ہونے والے ہر حملے کا دینی حمیت کے ساتھ منہ توڑ جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ بے حیائی معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے۔ثقافت کے نام پر ویلنٹائن جیسے دیگر تہواروں پر مستقل پابندی ہونی چاہیئے جن کے ذریعے لوگوں کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے دور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویلنٹائن کے مقابلے میں عفت و حیا کا پرچار کیا جائے تاکہ ناپختہ اذہان کو شیطانی قوتیں اپنی طرف راغب نہ کر سکیں۔

وحدت نیوز(لاہور) اس خدائی عجزے اور عظیم انقلاب اسلامی کے مبارک ثمرات کا دنیا نے مشاہدہ کیا ہے عالمی استعمار نے مسلمانوں کی بھاگ دوڑ اپنے ہاتھوں میں رکھنے اور ان کے تشخص کو مٹانے کے لیے دین سے سیاست کی جدای کا نعرہ لگایا اور اس ناپاک سازش کے ذریعے اسلامی معاشروں کے نظریاتی ، ثقافتی ، دینی اور قومی امور پر تسلط پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئی  لیکن امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے الہی قیام کے ساتھ نہ صرف غاصب اور اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا بلکہ اسلامئ اصولوں کی بنیاد پر الہی حاکمیت کے قیام کی خاطر ولایت فقیہ کا نظام تشکیل دے کر ایک دینی سیاسی قیادت کا بے مثال نمونہ پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے اا فروری انقلاب اسلامی ایران کی بیالیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

 ان کا کہنا تھا خمینی بت شکن نے ایرانی قوم میں دینی اور سیاسی شعور پیدا کیا اور اڑھائ ہزار سالہ پرانی شہنشاہیت پر مبنی آمریت کا خاتمہ کیا ان کا کہنا تھا امام خمینی نے عالمی سامراج کی تمام تر ناپاک سازشوں کا قلع قمع کیا آپؒ نے اتحاد بین المسلمین کا نعرہ بلند کیا اور مسلمانان عالم میں وحدت کی روح پھونک دی اور انھیں یہ پیغام دیا کہ مسلکی اختلاف سے بالا تر ہو کر  ظالم اور غاصب حکمرانوں کے خلاف متحد ہو کر ڈٹ جاو تاکہ خدا کے اذن اور ارادے سے مستکبرین پر مستضعفین اور باطل پر حق کا غلبہ عطا ہو۔

 انہوں نے کہا یہ انقلاب اسلامی فقط ایران تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر کے کمزور ، ستم رسیدہ مظلوم و محروم انسانوں کے لیے ڈھارس ہے  یہ خط امام خمینی ہے جس پر چلتے ہوے فلسطین و کشمیر کے مظلومین آزادی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا آج رہبر معظم سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی بے باک قیادت میں انقلاب اسلامی کا یہ سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے جسکی عزت و سربلندی میں اضافہ جبکہ دشمن ذلیل و رسوا ہو رہا ہے۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) وہ بی بی جس کی خاطر خداوند عالم نے کون و مکاں کو خلق کیا جس کی عظمت و طہارت کی گواہی قرآن مجید نے دی اور جسکے بلند ترین مقام و فضیلت کو خدا کے محبوب رسولؐ نے کثرت سے بیان کیا ہے اس با عظمت خاتون نے دین کی آبیاری اور دوام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اور ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین فیصل آباد کی جانب سے منعقدہ فاطمۃ الزہراؑ کانفرنس سے کیا۔

 انہوں نے کہا جناب سیدہؑ نے خدا کے نزدیک بلند و بالا رتبہ و مقام کی حامل ہونے کے باوجود اپنی زندگی میں بے انتہا مشکلات اور پیچیدہ ترین حالات کو تحمل کیا آپؑ نے خدا کے دین کی خاطر سخت ترین مصائب کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا آپؑ کی زندگی کے ہر لمحہ میں خواتین کے لیے بہترین درس اور اسوہ ہے۔

 کانفرنس میں اس موقع پر مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے بھی کانفرنس میں شرکت کی اور  شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ فضائل و  سیرت جناب فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا پر روشنی ڈالی۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین حیدرآباد کی جانب سے محفل میلاد بمناسبت ولادت باسعادت جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا انعقاد امام بارگاہ حسینیہ لطیف آباد نمبر 10 میں ہوا ۔اس جشن سعید سے خصوصی خطاب ذاکرہ محترمہ فرحت ادیبہ رضوی نے  اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری نشرواشاعت محترمہ عظمی تقوی نے کیا ۔

مقررین نے اپنے خطاب میں جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی نیز تربیت اولاد کے حوالے سے خاتون جنتؑ کی تعلیمات اور کردار کو اجاگر کیا محفل میلاد میں منقبت خواں خواتین اور بچیوں نے جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی شان  میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

 اس پرمسرت موقع پر میلاد میں شریک خواتین کے درمیان یوم مادر کی مناسبت سے قرعہ اندازی کی گئی اور تحائف تقسیم کئے گئے  جشن میں مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (رحیم یارخان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین رحیم یار خان کی سیکرٹری جنرل محترمہ تنویر کاظمی کی زیر صدارت چوتھی سالانہ سیدۃ النساء العالمین کانفرنس منعقد ہوئی۔

 کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تحفظ عزاداری محترمہ شبانہ میرانی ، محترمہ فوزیہ مشھدی فارغ التحصیل جامعہ المصطفیٰ ، محترمہ فرزانہ عباس زیدی اور محترمہ رباب زہرا نے خصوصی شرکت کی۔

 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے اوصاف و کمالات بیان کیے اور ان کی سیرت و کردار کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا کانفرنس میں شریک بچیوں میں منقبت خوانی کا مقابلہ ہوا پوزیشن لینے والی بچیوں میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

 کانفرنس میں مومنات کی کثیر تعداد شریک ہوی مرکزی سیکرٹری تحفظ عزاداری محترمہ شبانہ میرانی نے کانفرنس میں شریک تمام فعال اور شہر کی معزز خواتین کو ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر دین و ملت کی خدمت انجام دینے کی دعوت دی۔

وحدت نیوز(لاہور) رکن پنجاب اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل سیدہ زہرا نقوی نے یوم یکجتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نہتے مظلومین کشمیر سات دہائیوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اورآئے دن بھارتی ظلم و  بربریت اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔بھارت اپنی تمام تر کوششوں  کے باوجود ابھی تک اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکا اور نہ ہی کشمیری عوام نے بھارتی دباو کا کوئی اثر قبول کیا ہے بلکہ حریت پسندوں کی آزادی کی جدو جہد میں مزید تیزی آتی جا رہی ۔

انھوں نے کہا بھارتی فوجیوں نے وادی میں کشت و خوں کا بازار گرم کر رکھا ہے کاروبار حیات بند ہے ، گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے ، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے 2021 کا سال مقبوضہ کشمیر میں مردم شماری کا سال تھا لیکن مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے ناپاک منصوبے پر عمل درآمد کے لیے بھارتی ہتھکنڈے شروع ہو چکے ہیں۔

 انھوں نے کہا ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا مقصد کسی بھی عددی برتری میں رد وبدل کر کے راۓ شماری کے نتائج کو سبوتاژ کرنا ہے۔  مودی سرکار کے غیر قانونی، ظالمانہ اور وحشیانہ اقدام پر عالمی امن و سلامتی کے اداروں کی عدم توجہی اور خاموشی قابل مذمت ہے ان کا کہنا تھا پاکستان کے ہر شہری کا دل اپنے کشمیری بہن بھائی کی تکلیف سے مضطرب ہے کشمیرکی آزادی کے لیے اور عالمی اداروں کی آنکھوں سے مجرمانہ غفلت کے پردے ہٹانے کے لیے پاکستان ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کشمیر کی ماوں بہنوں کو ان کی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان شاء اللہ  ایک دن  ضرور آئے گا جب ان بیش بہا قربانیوں کے صلے میں بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر کشمیر کے مظلومین آزاد فضاوں میں سانس لیں گے اور اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار سکیں گے ۔

وحدت نیوز(لاہور)روز ولادت با سعادت سیدۃ النساء العالمین ، اسوہ کاملہ ، دختر رسول خداؐ سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ سیدہ کونین جناب فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا نہ فقط خواتین بلکہ تمام انسانیت کے لیے اسوہ کاملہ ہیں آپ سلام اللہ علیھا کی ذات گرامی وجہ تخلیق کائنات ہے آپؑ کی عظمت و عصمت ،مقام و منزلت کو درک کرنا عام انسان کے اختیار میں نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا (س) عالم اسلام کی ایسی باعظمت خاتون ہیں جن کی فضیلت زندگی کے ہر شعبے میں آشکار ہے خواتین کے لیے زندگی کے تمام پہلوؤں میں آپؑ کی سیرت کاملہ مشعل راہ ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے بحثیت ماں بہن و بیوی عورت کوچودہ سو سال پہلے وہ حقوق عطا کئے،جس کا مغرب تصور بھی نہیں کرسکتا کیونکہ مغرب نے ہمیشہ عورت کی تذلیل کرکے اس کو ایک کاروباری شو پیس کی طرح پیش کیا جبکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو عورت کو عزت و احترام اور شرف و وقار بخشتا ہے۔

 انھوں نے کہا اسلامی مملکت پاکستان میں پیغمبر اکرم صل اللہ علی و آلہ وسلم کی دختر اور عالمین کی عورتوں کی سردار خاتون کامل کے یوم ولادت کو ہی یوم خواتین کے طور پر منانا چاہیے اور مغربی ثقافت سے آلودہ نعروں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوۓ اسلامی تعلیمات کے مطابق عورت کے حقوق پر بات کرنی چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا جناب سیدہ سلام اللہ علیھا سے محبت اور عقیدت رکھنے والی خواتین کے لیے زندگی کے ہر شعبے میں جناب سیدہ س کی تعلیمات و کردار پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں آفس مسئولین سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم یوتھ کے مرکزی سیکرٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ شعبہ جوان نے روز ولادت باسعات شبیہ پیغمبر شہزادہ علی اکبر ؑ کی مناسبت سے 27 مارچ کو ’یوم جوان‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ یوم جوان کا مرکزی پروگرام لاہور میں ہوگا جس میں ہزاروں باغیرت اور باہمت جوان شریک ہوں گے اور ایک دفعہ پھر لبیک یا حسین کی فلک شگاف نعروں کے ساتھ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شجاع قیادت اور بے مثال استقامت کے ساتھ تجدید عہد کریں گے۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سالمیت اور ترقی میں جوانوں کا کردار نہایت ہی اہم ہے اور جب تک جوانوں کی فکری اور اخلاقی تربیت نہیں ہوتی کوئی بھی ملک اور معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ لہذا ہم اپنے بابصیرت قائد کی رہبری میں وطن عزیز پاکستان کے جوانوں کی تربیت کریں گے اور جوانوں کے خلاف دشمنوں کے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور)20جمادی الثانی یوم ولادت دختر رسول سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کو پاکستان میں یوم خواتین کے طور پر منایا جائے۔ یہ مطالبہ مجلس وحدت مسلمین کی رہنما اوررکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کی ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے اس ملک پاکستان میں 20 جمادی الثانی یوم ولادت خاتون جنت ، دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ کو یوم مادر کے طور پر منایا جائے۔

قرار داد میں مزید کہا گیاہے کہ سیدۃالنساءالعالمین حضرت فاطمہ زہراؑ کی سیرت عالمین کے لیئے مشعل راہ ہے۔بی بیؑ کی زندگی ایک مثالی بیٹی ، ایک مثالی ماں ، ایک مثالی زوجہ کی حیثیت سے نا فقط مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کیلئےاسوہ حسنہ ہے ۔ لہٰذا اس مقدس کی متفقہ رائے ہے کہ حضرت فاطمہ زہراؑ کی یوم ولادت کو یوم مادر کے عنوان سے منانے کا رواج عام کیا جائے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیف سٹریٹیجی آفیسر شزدے فروٹس پاکستان لمیٹڈ مسٹر سلیمان انور کی ڈویژنل سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین و رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر کنیز فاطمہ علی سے ملاقات۔ملاقات میں مختلف امور خصوصاً بلتستان میں ویمن امپاورمنٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر رکن اسمبلی ڈاکٹر کنیز فاطمہ علی نے ایگری سیکٹر میں انکی خدمات کو سراہا اور انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی گلگت بلتستان کی معیشت کے پہیے کو چلانے اور خواتین کو روزگار فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی رہی ہے انکی خدمات لائق تحسین اور قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایگری بزنس میں انکی مجموعی کارکردگی انتہائی حوصلہ افزاء اور باقی دوسرے اداروں کے لئے بھی رول ماڈل ہیں۔اس موقع پر رکن اسمبلی نے پرائیوٹ سیکٹر سے بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی اور کہا کہ جی بی حکومت ایسے اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔

Page 51 of 123

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree