ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ایران کے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 10لاکھ روپے نقد امدادکا عطیہ

01 جولائی 2019

وحدت نیوز (تہران) پاکستان کی جانب سے ایران کے سیلاب متاثرین کے لیے مزید 10 لاکھ روپے کا عطیہ گذشتہ روز ایم ڈبلیوایم کے ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید ابن حسن نے ایران کے سیلاب متاثرین کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی جاری سرگرمیوں کے سلسلے میں تہران میں کمیتہ امداد امام خمینی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ انجینئرعباس فارسی نژاد سے ملاقات کی. ملاقات میں ایران کے سیلاب متاثرین کی امداد کے مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

 انجینئرعباس فارسی نژاد نے پاکستانی قوم اور خصوصا ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی ایرانی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں اور ہمدردیوں کو سراہا اور ایم ڈبلیو ایم سمیت پوری پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا. ملاقات کے دوران عباس فارسی نژاد نے کمیتہ امداد امام خمینی کے مختلف رفاعی  پراجیکٹس پر بریف کیا اور اپنی طرف سے اس آمادگی کا اظہار کیا کہ وہ ایم ڈبلیو ایم کے ذیلی فلاحی اداروں کو اپنے تجربات منتقل کرسکتے ہیں۔

 ڈاکٹر سید ابن حسن نے ان کی اس پیشکش کا خیر مقدم اور اس پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی پیشکش متعلقہ تنظیمی اداروں کو مزید غور کے لیے بھجوا دی جائے گی. یاد رہے مجلس وحدت مسلمین مارچ 2019 میں ایران میں آنے والے سیلاب میں اب تک بلاواسطہ و بالواسطہ مختلف انداز میں خطیر مالیت کی اشیائے خوردونوش و اشیائے ضروریات سیلاب متاثرین تک پہنچا چکی ہے۔

 ملاقات کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید ابن حسن نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ایران کے سیلاب متاثرین کے لیے مزید 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک کمیتہ امداد امام خمینی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ انجئنیر عباس فارسی نژاد کے حوالے کیا جس پر فارسی نژاد نے مجلس وحدت کی قیادت اور کارکنوں اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر سید محدث محبوب نقوی بھی شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree