وحدت نیوز(سوشل میڈیا ڈیسک) وطن پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر جہاں مجلس وحدت مسلمین نے مختلف شہروں میں جشن کی تقاریب اور ریلی کا انعقاد کرکے وطن عزیز سے اپنے عشق ومحبت کا اظہار کیا وہیں وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے #جناح_کا _پاکستان کےنام سے کامیاب ٹیوٹر ٹرینڈ کا اجراءبھی کیا گیا، جس نے تین منٹ کے اندر پاکستان کے دس ٹاپ ٹرینڈ ز میں تیسری پوزیشن حاصل کی،وحدت سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج ڈاکٹر مدثرحسین کا کہناتھا کہ #جناح_کا _پاکستان کے عنوان سے ٹیوٹر ٹرینڈ سیٹ کرنے کا مقصد آزادی کے ستربرس گذر جانے کے بعد اقوام عالم کو یہ بتانا تھا کہ اصل پاکستان وہی ہے جو بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح چھوڑ کرگئے تھے ،تکفیریت ، انتہاپسندی ، کرپشن اور دہشت گردی کی جناح کے پاکستان میں کوئی گنجائش موجود نہیں، دوسری جانب جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے مرکزی قائدین کے اقوال تصویری صورت میں نشر کیئے گئے جنہیں سوشل میڈیا پربہت پزیرائی حاصل ہوئی۔