بھارت کی جانب سے رواں برس چارسوسے زائد مرتبہ سرحدی خلاف ورزی کے واقعات باعث تشویش ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

01 مارچ 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلااشتعال گولہ باری سے فوج کے دو نوجوانوں کی شہادت پرافسوس کااظہار کیا ہے۔انہوں نے کہ کہا کہ بھارت کا جنگی جنون پورے خطے کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے رواں برس چار سو سے زائد مرتبہ  فائر بندی کی خلاف ورزیاں تشویش ناک ہے۔مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔بھارت کو اس کے جارحانہ طرز عمل سے بازرکھنے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو وحشیانہ مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔بھارتی جارحیت محض مقبوضہ کشمیر تک محدود نہیں رہی بلکہ وہ اخلاقی و سفارتی تعلقات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لائن آف کنٹرول کو بھی مسلسل نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارت نے ماضی کی جنگوں میں جو ذلت اٹھائی ہے بھارت کو وہ یاد رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترنوالا خیال کرنے والے بہت بڑے مغالطے کا شکار ہیں۔پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھارت کے ہاتھ سوائے ذلت کے اور کچھ نہیں آئے گا۔ پاک فوج دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیے جانے میں ہے۔کشمیری عوام کو دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح آزادی رائے کا حق دیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree