علامہ احمد اقبال رضوی کا وفدکے ہمراہ دورہ آزادکشمیر، علامہ تصور نقوی سے ملاقات ، تنظیمی اجلاسوں میں شرکت

02 مارچ 2018

وحدت نیوز (مظفرآباد) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی کا دورہ آزاد کشمیر، علامہ سید تصور حسین نقوی سے ملاقات اور ان کی عیادت۔ ریاست کابینہ کے اجلاس میں خصوصی شرکت ، تفصیلات کے مطابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی نے مرکزی رہنماؤں ملک اقرار حسین اور ارشاد حسین بنگش کے ہمراہ علامہ سید تصور حسین نقوی  سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیر سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی عیادت کی۔ جبکہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں بھی خصوصی شرکت کی۔

 اجلاس سے خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی نے ریاست آزادکشمیر کی حکومت و انتظامی مشینری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے علامہ تصور نقوی اور ان کی اہلیہ پر حملہ کرنے والےمجرمان کی عدم گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا علامہ تصور نقوی پاکستان اور آزاد کشمیر کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔ سڑک پر بہنے والا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ایک سال مکمل ہو گیا۔ ملزمان تا حال قانون کی گرفت سے دور ہیں یہ نا اہلی نہیں تو کیا۔ ہم حکومت کو یہ باور کرواتے ہیں کہ اگر یہی سستی و کاہلی رہی تو 7 مارچ مظفرآباد کے احتجاج کے بعد پاکستان بھر میں بھی احتجاج ہوں گے۔ بہتری اسی میں ہے کہ راست اقدام کے لیے مجبور نہ کیا جائے اور جلد از جلد مجرمان کو سامنے لایا جائے۔ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں مولانا طالب ہمدانی ، سید حمید نقوی ، سید حسین سبزواری ، عابد علی قریشی ، غفران علی کاظمی و دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں تنظیمی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree