بھکر،وزارت حسین نقوی کی ملک وقوم کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس کا قصر زینب کادورہ

25 مارچ 2018

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جنوبی پنجاب کے دورے کے موقع پر دو دن کے لئے بھکر پہنچے، بھکر میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا، دن گیارہ بجے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کیا، بعدازاں بھکر میں واقع تاریخی مقام قصر زینب کا دورہ کیا، جہاں پر تحریک پاکستان کے رہنما اور شیعہ قومیات کے حوالے سے معروف شخصیت سید وزارت حسین نقوی مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی کی، بعدازاں قصر زینب میں علمائے کرام، عمائدین اور زعماء کے ساتھ ملاقات بھی کی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ ڈاکٹر یونس حیدری، معاون سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریار، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، مولانا ہادی حسین ہادی، مزمل حسین، ضلعی سیکرٹری جنرل بھکر سفیر حسین شہانی اور دیگر موجود تھے۔ بعدازاں اُنہوں نے بھکر شہر میں منعقدہ استحکام پاکستان سیمینار سے بھی خطاب کیا۔ قصر زینب میں عمائدین اور زعماء سے ملاقات کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ تشیع اس وطن کی ایک طاقت کا نام ہے، دشمن ہمارے اندر اختلافات کے ذریعے سے ہمیں کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت کی فضا کو برقرار رکھنا ہوگا، قصر زینب ایک تاریخی مقام ہے، شہید قائد کی یادیں اس مقام سے وابستہ ہیں، سید وزارت حسین نقوی کی ملک اور قوم کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree