حکمران غریب کاشتکاروں کو ملز مالکان کے ظلم وجبرسے نجات دلانے میں مکمل طورپر ناکام ہو گئی،علامہ راجہ ناصرعباس

01 اپریل 2018

وحدت نیوز (بہاولپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بہاولپور میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرائیکی خطے کی محرومی افسوسناک ہے، پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے اس خطے کو نظرانداز کرنے سے لوگ احساس کمتری کا شکار ہیں، جنوبی پنجاب سے ججز کا انتخاب نہ کیا جانا ، پبلک سروس کمیشن اور دیگر اہم اداروں میں نظرانداز کیا جانا تخت لاہور کی دشمنیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، اُنہوں نے کہا کہ عدلیہ کے جانب سے عوام کے حق میں اُٹھائے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں، پاکستان میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے فروغ میں حکمرانوں نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ملک و قوم کی ترقی کی بجائے ذاتی اثاثوں میں اضافے کے لیے مختلف ذرائع استعمال کئے جاتے رہے۔اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے پنجاب سمیت ملک بھر میں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بناگیا جس نے معاشی بحران کو جنم دیا ۔حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث صاف پانی ،معیاری تعلیم ، صحت و صفائی اور روزگار جیسی بنیادی ضروریات زندگی سے پاکستان کی بیشتر آبادی محروم ہے۔جو عوام کے ساتھ بدترین زیادتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں چند خاندان حکمران ہیں جنہوں نے باریاں تقسیم کی ہوئی ہیں، ایک طرف حکمران کرپشن کررہے ہیں تو دوسری طرف ناکام خارجہ پالیسیوں کے ذریعہ سے ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہیں، ہم ملک میں اتحاد کے داعی ہیں، ہم اس ملک میں طبقات کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، آئندہ الیکشن میں کرپٹ،ڈاکو،لٹیرے اور ظالم حکمرانوں کا راستہ روکیں گے، علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ن لیگ میں چند گھس بیٹھیے اداروں کے درمیان تصادم کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا بحران جنم لے رہا ہے، دوسری جانب جنوبی پنجا ب کے کاشتکار اپنی فصلیں جلانے پر مجبور ہوچکے ہیں، ملز مالکان نے کسانوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر گنے کا ریٹ اپنی مرضی کا دیا، حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

 اُنہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو اقتصادی طور پر کمزور کر رہا ہے، آئے روز امریکہ پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ ہماری ناقص خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے کررہا ہے، ہمیں ایسے حکمران منتخب کرنے ہوں گے جو امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دے، ان حکمرانوں نے پاکستان کی خود مختاری کو بیچ ڈالا ہے، پوری قوم کو گروی رکھ کر قرضے کمیشن میں آڑئے جارہے ہیں ، اُنہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری فوج مختلف محاذوں پر ملکی دفاع کے لیے کوشاں ہے، بعض طاقتوں کی جانب سے امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کے ایما پر فوج کی کردار کشی کا سلسلہ جاری ہے، ان حالات میں اداروں سے محاذ آرائی ملک کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ وکلابرادری کو انصاف کی راہ میں حائل مشکلات کو حل کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس موقع پر مجلس وحدت جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی اور ضلعی سیکرٹری جنرل سید اظہر حسین نقوی بھی موجود تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree