ظلم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں قیام ولایت علی ؑکا بنیادی تقاضااور ایم ڈبلیوایم کا بنیادی منشورہے،ناصر شیرازی

02 اپریل 2018

وحدت نیوز (شکارپور)  مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلین ناصر عباس شیرازی کی 3 روزہ مختصر دورہ پر اندرون سندھ آمد ، مدیجی ضلع شکارپور میں جشن مولود کعبہ علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ ولایت علی شیعہ سنی وحدت کا مرکزی نقطہ ہے۔تمام مسالک کے لوگوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر تکفیری گروہوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ہر ظالم کے ظلم کے خلاف کھڑے ہونا اور ہر مظلوم کی نصرت کے لیے میدان عمل میں نکلنا ولایت علی علیہ السلام کا بنیادی تقاضا ہے اور یہی مجلس وحدت مسلمین کی سیاست کا بنیادی منشور ہے ۔ظلم اور استحصال کی ہر قسم کے خلاف عوام کو شعور کے ساتھ اجتماعی میدان میں جدوجہد کے لیے آمادہ کرنا ہمارا سیاسی اسلوب ہے ۔مجلس کی قیادت اس جدوجہد میں صف اول پر کھڑی ہے اور عالمی استعمار اور وطن عزیز میں ان کے آلہ کاروں کے مقابل سیاسی جدوجہد میں پیش پیش ہے ۔ اس موقع پر شیعہ سنی عوام کی بڑی تعداد پروگرام میں شریک تھی ۔ ناصر عباس شیرازی اور مرکزی کوآرڈینیٹر شعبہ سیاسیات آصف رضااایڈووکیٹ کا استقبال پھولوں کے ہار پہنا کر اور گل پاشی کے ذریعہ کیا گیا ۔ان کو سندھی اجرک کا تحفہ چیرمین نجف شاہ نے پیش کیا ۔تقریب کے آخر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں سلام پیش کیا گیا ۔مداح خوانوں نے اپنے مخصوص انداز میں ثنا خوانی کی ،دعا مولانا عبداللہ مطہری نے کرائی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree