عالم تشیع اور عالم اہل سنت کے بابصیرت علماءکے دانشمندانہ فیصلوں کے سبب عالم استعمار اپنےناپاک عزائم میں ناکام ہوا، علامہ سید احمد اقبال رضوی

12 مئی 2018

وحدت نیوز (کراچی)  صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ و دعا کمیٹی کے تحت ہفتہ وار دعائے توسل اور جشن معصومینؑ مناسبت ولادت باسعادت حضرت امام مہدی ؑ ، امام حسین ؑ ،حضرت عباس علمدار ؑ ،حضرت بی بی زنیب ؑ محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ھوا جسمیں علماء ، ذاکرین ، مزہبی ، سماجی ، سیاسی شخصیات ، مشہور ومعروف منقبت ، ثناء  خواں، سنی و شیعہ رہنماؤں اور مومنین و مومنات نے شرکت کی دعائے توسل کی تلاوت بردار ناصر الحسینی نے کی بعداز ختم دعا جشن معصومینؑ سے شیعہ و سنی نعت ، منقبت خواں حضرات ، قیصر جعفری ، سجاد حیدر ، محمد مہدی ، قائم بھوجانی ،علی مصطفیٰ ، حکیم فیضِ سلطان قادری ، غلام صابر یوسفی ، شاہد  احمد قادری ، عبدالوحید رضا قادری نے بارگاہ معصومینؑ میں گلدستہ عقیدت پیش کیا۔

 ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی ، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری ، علامہ اظہر حسین نقوی ، علامہ سجاد شبیر رضوی ، علامہ مبشر حسن ، مشہور ومعروف ڈاکٹر مبشر عالم ، رکن صوبائی اسمبلی سندھ میجر ریٹائرڈ قمر عباس رضوی ، مولانا علی انور جعفری نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ آج کے دور میں ایسی محفل نورانی ھونی چائیے جسمیں مختلف مکاتب فکر کے لوگ شامل ہوں تو پاکستان سے تکفیری فکر اور دشتگردی کا خاتمہ ھوسکتا ہے۔

 علامہ احمد اقبال نے مزید کہا کہ آج دنیا دشمنان اسلام سم رہی ہے کہ مسلمانوں میں تفرقہ ڈال کے مسلمانوں کو تقسیم کرینگے مگرعالم تشیع اور عالم اہل سنت کے بابصیرت علماءکے دانشمندانہ فیصلوں کے سبب عالم استعمار اپنےناپاک عزائم میں ناکام ہوا،ا لبنان میں حزب اللہ کی کامیابی میں وہاں کے شیعوں کا صرف کام نہیں بلکہ وہاں اہلسنت اور مسیحی برادری نے بھی ساتھ دیا ہے اس موقع پر M W M ضلع جنوبی کے حسن رضا ، محمود آباد یونٹ کے اراکین ، بوتراب اسکاوٹ کے محمد ضامن ، خادمان علم کمیٹی امامیہ ندیم رضوی ، خراسان علم کمیٹی علی رضا ،خرم علی ،دعا کمیٹی ساجد سائنس ، عون محمد ، راضون حیدر ، عظیم جاوا بھی موجود تھے ، صوبائی رہنما  ناصر حسینی نے اعلان کیا  کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر  13 مئی کو ملک کے تمام اہم شہروں اور اضلاع سے محب وطن و فرزندان پاکستان مردہ باد امریکہ و اسرائیل احتجاجی ریلیاں نکال کر اپنی قومی غیرت اور حمیت کا اظہارِ کریں گے آخر میں مومنین و مو منات میں نیاز معصومین اور دودھ کا شربت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree