ظہور امام زمان ؑاور انقلاب مہدوہت کی رکاوٹوں کو مٹانا ہماری شرعی اور عقلی ذمہ داری ہے،علامہ شیخ اعجازبہشتی

12 مئی 2018

وحدت نیوز(کراچی)  ظہور امام زمان ؑاور انقلاب مہدوہت کی رکاوٹوں کو مٹانا ہماری شرعی اور عقلی ذمہ داری ہے،امام خمینی ؒ کی نگاہ میں نظام عدل وانصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے جامع مسجد نورایمان ناظم آباد میںعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر 13مئی کو منعقدہ ملک گیر یوم مردہ باد امریکا کے موقع پر نمائش تا تبت سینٹر تک تک نکالی جانے والی مرکزی مردہ باد امریکا ریلی کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ فلسفہ حج میں دسویں ذی الحجہ کو بڑے شیطان کو پتھرمارنے کا مقصدفساداورظلم کے مرکز کو ختم کرناہے، وہ علامتی شیطان ہے، جس کو پتھر مارنا واجب ہوگیا تو حقیقی شیطان امریکا کے خلاف آواز اٹھانا بطور احسن واجب عمل ہے، انہوں نے حاضری سے اپیل کی کہ مسلمانان عالم کے اذلی دشمن امریکااور اس کے اتحادی اسرائیل اور بھارت کے کشمیر، فلسطین،افغانستان، شام،یمن اور بحرین کے مظلوم عوام پرمظالم کے خلاف 13مئی کو اپنے اہل وعیال کے ہمراہ مرکزی مردہ باد امریکا ریلی میں بھرپور اندازمیں شرکت کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree