سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا سال نو کے آغاز پر پیغام

31 دسمبر 2019

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے سال 2020کے آغا زپر پاکستانی قوم کے نام اپنا پیغام میڈیا سیل سے جاری کردیا ہے جس کا متن پیش خدمت ہے ۔

السلام و علیکم ورحمة الله


نئے سال کی آمد آمد ہے، اور متاسفانہ کہنا پڑ رہا ہے، کہ ہر دفعہ نئے سال کا آغاز دنیا کے مختلف مقامات پر خدا کی نافرمانی سے ہوتا ہے اور یورپ کی اندھی تقلید کرتے ہوئے مسلمان ملکوں میں یہ غلط رواج عام ہوتا جا رہا ہے، اگرچہ ہمارے ہجری سال کا آغاز محرم الحرام سے ہوتا ہے اور شکر خدا ہے کہ اس وقت یہ سب کچھ نہیں ہوتا، لیکن شمسی سال کا آغاز جس انداز سے ہوتا ہے، وہ بحیثیت مسلمان ہمارے لئے انتہائی شرمناک ہے۔لہذا تمام ہم وطنوں سے گذارش ہےکہ ہم اس نئے سال کا آغاز خدا کی نافرنانی کے بجائے، اس دعا کے ساتھ کریں کہ یہ سال اسلام، مسلمانوں اور تمام انسانوں کے لئے امن و امان، سکون و راحت، اور ہر میدان میں ترقی اور پیش رفت کا سال قرار دے۔

انہوں نے کہاکہ مدرسوں، سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے طلبہ کرام سے گذارش ہےکہ وہ اس سال کو انتھک محنت، بے پناہ جدوجہد اور پڑھائی کا سال قرار دیں، کیونکہ طلبہ ہی ایک پڑھے لکھے، اور متمدن معاشرے کا بہترین مسقبل ہیں۔تاجر حضرات سرکاری ملازمین، مزدور، محنت کش اور مختلف صنعتوں سے وابستہ لوگ اس سال کو قوم و ملک کی ترقی اور پیش رفت کا سال قرار دیں، اور اسی مقصد کی خاطر مسلسل جدوجہد کریں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ خدا کرے کہ ہمارے ملک کا یہ سال، سیاسی، سماجی، معاشی، اقتصادی اور اخلاقی اعتبار سے ترقی اور پیش رفت کا سال ہو، امن و امان کی صورتحال بہتر سے بہتر ہو، ملکی سلامتی کو مزید استحکام حاصل ہواور ہم سب نئے عزم و حوصلے اور پختہ ارادے کے ساتھ مل کر دین اسلام اور ملک خدا داد کے لئے بھر پور اخلاص کے ساتھ اپنی اپنی ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہوں۔

خدا سب کا حامی و ناصر ہو۔

راجہ ناصرعباس جعفری

 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree