قاتل مودی کو میڈل پہنا کر عرب حکمرانوں نے کشمیری عوام اور امت مسلمہ سے خیانت کی، علامہ مقصودڈومکی

05 فروری 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد) عام انسان تحریک مجلس وحدت مسلمین آئی ایس او مہران سوشل فورم جے یو پی کے زیراہتمام کشمیر کے مظلوموں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر آزادی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کشمیر امت مسلمہ کا اہم مسئلہ ہے او آئی سی کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدہ ہے۔ قاتل مودی کو میڈل پہنا کر عرب حکمرانوں نے کشمیری عوام اور امت مسلمہ سے خیانت کی۔ انہوں نےکہا کہ کشمیر اور فلسطین جلد آزاد ہوگا امت مسلمہ اور حقوق انسانی کے عالمی ادارے کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔اس موقع پر ریلی سے عام انسان تحریک کے رہنما عابد سندھی مہران سوشل فورم کے چیئرمین عبدالحئی سومرو  مجلس وحدت مسلمین کے نذیر حسین دایو آئی ایس او کے سید ذاکر حسین شاہ انجینئر عید محمد ڈومکی جے کیو ایم کے حبیب اللہ لاشاری حبدار علی شیخ و دیگر نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree