ضلع دادو میں عزاداروں کےخلاف بلاجواز مقدمات کا اندراج قابل مذمت ہے، ایف آئی آرزفوری واپس لی جائیں، علامہ مقصودڈومکی

24 جولائی 2024

وحدت نیوز(دوداپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے دودا پور میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا ہر دور کے انسانوں کے لئے درسگاہ ہے۔ یزید وقت یعنی عالمی استکباری قوتیں کربلائی فکر سے خوفزدہ ہیں۔ کربلا ہر دور کی یزیدیت کے لئے خوف کی علامت ہے۔ اسلام دشمن استعماری قوتیں کربلا کے انقلابی پیغام سے ڈرتی ہیں۔ لہذا کربلائی افکار کو محدود اور مسخ کرنا دشمن کی دانستہ کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض نادان لوگ کربلا اور قیام امام حسین علیہ السلام کے عظیم اھداف کو محدود کرنا چاہتے ہیں۔ کربلا اور قیام امام حسین علیہ السلام کے اھداف کا مطالعہ کرنے کے لئے ہمیں حضرت امام حسین علیہ السلام کے فرامین کے بعد عالم اسلام کے عظیم رہنما حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ائ اور عظیم مفکر و فلاسفر آیت اللہ مرتضیٰ مطہری کا مطالعہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے جوہی ضلع دادو میں یوم عاشور عزاداروں کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک شرپسند گروہ کے پریشر میں آ کر نہتے عزاداروں پر ایف آئی آرز درج کی گئیں جو کہ انتہائی شرمناک حرکت ہے۔ سندھ حکومت دادو پولیس کے رویئے کا نوٹس لیتے ہوئے عزاداروں کے خلاف جعلی مقدمات واپس لے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree