سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی عمران خان سے ملاقات ، آج ملک بھرمیں عوام سے گھروں سے نکلنے کی اپیل

26 جولائی 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے شجاع اور باہمت  بیٹے عمران خان سے آج ہماری ملاقات ہوئی۔ عمران خان کو بے گناہ قید میں رکھ کر بھی عوام کے دلوں سے یہ لوگ دور نہیں کر سکے۔رجیم چینج  میں جو لوگ  پاکستان  کے عوام پر مسلط کیے گئے  وہ آٹھ فروری کا ہارا ہوا لشکر تھے۔ جو مہنگائی اور مشکلات بڑھا کر عوام سے  اپنا  انتقام لے رہے ہیں،یہ عوام کی نظروں سے گر چکے ہیں۔یہ پاکستان کے عوام کو ، پی ٹی آئی کو  پاک فوج سے  لڑانے کے لیے نت نئی سازشیں تیار کرنے میں مصروف ہیں۔جوشخص پاکستان ٹوٹنے اور سندھ ، بلوچستان پر قابض ہونے کے خواب دیکھ رہا تھا آج ملک کے اہم عہدے پر قابض ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی لیڈر شپ اور اسٹیبلشمنٹ ہوش کے کے ناخن لیں۔ فوج اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرنا کسی کے بھی حق میں بہتر نہیں ہے۔اپنے عوام سے لڑائی میں کبھی فتح حاصل نہیں کی جا سکتی۔جو لوگ یہ حربہ استعمال کرنا چاہتے ہیں  یہ ہارے ہوئے ہیں اور دوسروں کے کندھے پر رکھ کر اپنا نشانہ لگانا چاہتے ہیں۔ یہ اگر سچے ہوتے تو نو مئی کی  سی سی ٹی وی فوٹیج کو منظرِعام پر لاتے۔پاکستان کے قومی مفاد اور امن و امان کی خاطر جمعہ کے روز گھروں سے نکلیں۔ گلگت بلتستان سے لے کر ملک کے آخری کونے تک  سب کو احتجاج میں شریک ہونا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree