ایم ڈبلیوایم رہنماعلامہ مقصود ڈومکی کی پشتونخوا میپ کے رہنماؤں سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

29 جولائی 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی قیادت میں ایک وفد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پشتونخوا میپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، تحریک انصاف اور بی این پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سیکرٹری روابط سید گلزار علی شاہ، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر، ڈاکٹر فرحان علی و دیگر موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی فعالیت پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ موجودہ جعلی مینڈیٹ کی حامل نام نہاد جمہوری حکومت کے دور میں ہزاروں سیاسی قیدی انتقامی کارروائی کے نشانے پر ہیں۔ عوام جعلی مینڈیٹ کے حامل حکمرانوں سے بیزار ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان عوام کی ترجمان بن کر عوام کی مشکلات حل کرنا چاہتی ہے۔ ارباب اقتدار کی عوام کی آواز کو دبانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔ اس موقع پر کبیر افغان نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر عوام نے لبیک کہا۔ یہ الائنس انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو بے نقاب کرے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree