راولپنڈی کہوٹہ کے قریب بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں ، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

25 اگست 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ راولپنڈی کہوٹہ کے قریب بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں ۔اندوہناک واقعے میں جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کرتا ہوں۔واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے زخمیوں اور متاثرہ افراد کی فی الفور اور ہرممکن مدد کریں۔حکومت ملک بھر میں فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کو فوری اور سختی سے بند کرے۔بس کمپنیوں کے مالکان خود ہی پرانی گاڑیوں کو بند کریں تاکہ آئے روز انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree