ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم انجینئر حمید حسین کی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات

13 فروری 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)ضلع کرم سے منتخب ایم این اے اور قومی اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر انجینئرحمید حسین نے قومی اسمبلی میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اور انکو اپنے حلقے ضلع کرم کے مسائل اور مشکلات سے آ گاہ کیا ۔

ملاقات کے دوران انجنیئر حمید حسین نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماا کو ضلع کرم میں جاری کشیدگی اور شاھراھوں کے گزشتہ چار مہینوں سے بندش کے علاؤہ وھاں محصور لوگوں کے حالت زار کے بارے میں آ گاہ کیا ۔

 انھوں نے بتایا کہ اگر علاقے کے لوگوں کی مسایل کے حل اور تمام شاھراہ آ مد و رفت کے لیے فوری طور پر کھلنے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو وھاں انسانی علمیے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی معاشی قتل کے واقعات رونما ہورہے ہیں کیونکہ محدود مقدار میں اشیاء خوردونوش کے ٹرکوں کو سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں پارا چنار روانہ کیے جارہے ہیں اور ڈیزل ،پٹرول اور میڈیسنز کے ٹینکرز اور ٹرکوں کو اجازت نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے نہ صرف مریضوں کے اموات میں روز بروز اصافہ ھو رھا ھے بلکہ کاشتکاروں کو زمینوں میں ٹریکٹرز چلا نے کے لئے ڈیزل میسر نہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بند ھو چکا ھے ۔

 ایم این اے نے راجہ پرویز اشرف کو بتایا کہ ضلع کرم کے حالات سے صدر پاکستان جناب آ صف علی زرداری کو آ گاہ کرنا چاھتا ھوں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا فوری ازالہ ھو سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree