روز ولادت امام مہدی ؑ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم ہمیشہ باقی نہیں رہ سکتا، اور حق کا سورج ضرور طلوع ہوگا، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

13 فروری 2025

وحدت نیوز (اسلام آباد) جشن ولادت باسعادت منتقم کربلا ،حجت خدا حضرت امام مہدی آخرالزمان علیہ السلام اور شب برات کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ  الحمدللہ! وہ بابرکت شب ایک بار پھر ہم پر سایہ فگن ہے، جس میں منجی بشریت، وارث انبیاء، امام زمانہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا جشن منایا جاتا ہے۔ 15 شعبان وہ نورانی شب ہے جس میں امید کی کرن چمکتی ہے، مستضعفین جہاں کو خوشخبری ملتی ہے، اور عدل و انصاف کے وعدے کی تجدید ہوتی ہے۔‏

یہ رات نہ صرف امام مہدی علیہ السلام کی ولادت کا جشن ہے بلکہ شب برات بھی ہے، وہ رات جس میں رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، تقدیریں لکھی جاتی ہیں، اور گناہوں کی بخشش کے مواقع عطا کیے جاتے ہیں۔ یہ رات ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ظلم ہمیشہ باقی نہیں رہ سکتا، اور حق کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔‏آئیے اس بابرکت رات میں اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کے لیے دعا کریں، اور خود کو اس دن کے لیے تیار کریں جب عدل و انصاف کا پرچم بلند ہوگا اور دنیا ظلم و ستم سے نجات پائے گی۔‏

اللہم عجل لولیک الفرج!‏
 ولادت امام مہدی (عج) اور شب برات مبارک ہو!



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree