اسلام آباد:علامہ امین شہیدی کی جانب سےملی تنظیموں کے نمائندوں کے اعزاز میں دعوت افطار

18 جولائی 2013

committeوحدت نیوز (اسلام آباد)مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ محمد امین شہیدی کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تنظیمی افراد خصوصاً امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن ،آئی او اور دیگر ماتمی سنگتوں و انجمنوں کے نمائندہ افراد کے لئے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں جمعتہ الوداع یوم القدس اور برسی قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے حوالے سے کوآرڈینشن کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔

علامہ امین شہیدی نے نامزد کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یوم القدس ظالموں کے خلاف مظلوموں کے قیام کا دن ہے ، اور اس دن کا تقاضہ ہے کہ اسے امام خمینی کے فرمان کو مد نظر رکھتے ہو ئے شایان شان طریقے سے منایا جائے اور تمام عالم اسلام بالخصوص مسلمانان پاکستان اس روز اپنی بھر پور ملی وحدت و بیداری کا اظہار کریں ، تاکہ دشمنان دین و ملت مایوس ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی ۲۵ ویں کا سالانہ عظیم الشان ملک گیر اجتماع ۲۵ اگست کو اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے ، چونکہ شہیدقائد ایک عالمگیر اور ملاکوتی صفات کے حامل شخص تھے لہذا قائد کی برسی کا اجتماع مجلس وحدت مسلمین کی چھتری تلے تمام ملت مظلوم پاکستان کا اجتماع ہے ، ہم تمام دینی و ملی تنظیموں ، ماتمی انجمنوں اور اداروں سے اپیل کر تے ہیں کہ آئیں اور مثل سابق مل کرشہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کا قرض ادا کریں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree