ایم ڈبلیوایم کورکمیٹی 9 مارچ کو گلگت بلتستان جائینگی،مختلف سیاسی شخصیات شمولیت کا اعلان بھی کریں گی ،ناصر شیرازی

04 مارچ 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیل نے سنٹرل سیکریٹریٹ میں گلگت بلتستان الیکشن کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا،ایم ڈبلیوایم کے کورکمیٹی کے اراکین 9 مارچ کو گلگت بلتستان جائینگے،گلگت بلتستان میں کور کمیٹی کے دورے کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گی ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیا ت سید ناصر شیرازی نے سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان میں روائتی سیاست کا خاتمہ کر کے تبدیلی کا آغاز کریگی،علاقے کی تعمیر و ترقی اور اصلاحات کے لئے نوجوان ،تعلیم یافتہ اورمحب وطن قیادت کو سامنے لائیں گے ،گلگت بلتستان کے الیکشن کو ہائی جیک نہیں کرنے دینگے،گذشتہ 63 سالوں سے استحصال کے شکار جی بی کے عوام آنے والے الیکشن میں نام نہاد حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے،الیکشن قریب آتے ہی ترقیاتی کاموں کا جھانسہ دے کر عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے.

 

ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی محرومی کے ذمہ دار پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتیں ہیں ،دونوں جماعتوں نے علاقے میں عوامی مسائل کے حل سے زیادہ اپنے مفادات کے لئے کام کیئے،انفراسٹکچر زبوں حالی کا شکار ہے ٹورازم کے شعبے کو دہشت گردی نے تباہ کر دیا ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ نانگا پربت پر غیر ملکی سیاح کے قاتلوں کو مکھن سے بال کی طرح جیل سے نکال کر فرار کروادیا گیا جو علاقے میں ٹورازم شعبے کے خلاف ایک منظم سازش کا حصہ ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree