شہدائے راہ ولایت کانفرنس پیروان ولایت کا غدیری جذبے سےسرشار اجتماع ہوگا ، علامہ امین شہیدی

13 اکتوبر 2014

وحدت نیوز(کراچی) اٹھارہ اکتوبر کو منعقدہ شہدائے راہ ولایت کانفرنس غدیرسے تمسک کی تجدید کرے گی، گلگت، پشاور اور کوئٹہ میں ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کا قتل عام ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، حکمرانوں نے اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے ملک میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ محرم الحرام میں جلوس وعزاداری کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے،ہم اپنا سب کچھ عزاداری کی بقاء کی خاطر قربان کر سکتے ہیں ، لیکن عزاداری کو کسی چیز پر قربان نہیں کر سکتے ، راولپنڈی سانحے کے تدارک کیلئے حکومت اور قومی ادارے پیشگی حکمت عملی مرتب کریں روٹ  کی  تبدیلی،  جلوسوں کی بندش، عزاداری کی محدودی کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتےہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ امین شہیدی نے اپنے حالیہ دورہ کراچی کے موقع پر گلشن حدید ، پپری گوٹھ، آثار قدیمہ چوکنڈی، فیوچر کالونی اور جعفرطیار سوسائٹی میں منعقدہ جشن غدیر کے مختلف عوامی اجتماعات اور شہدائے واہ ولایت عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی ، ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمر زیدی، سعید رضااور اسد زیدی، حسن عباس اور ڈاکٹرحسن جعفر بھی موجود تھے ۔

 

مسجد حسنین جعفر طیار سوسائٹی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےعلامہ امین شہیدی نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کو فری ہینڈ دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پرامن اور محب وطن لوگوں کو ہراساں کرنے، اُن کیخلاف بےبنیاد مقدمات قائم کرنے اور پابند سلاسل کرنے کا عمل جاری ہے ہم وطن کے اندر دہشت گردی اور بے گناہوں کے قتل کو حرام سمجھتے ہیں۔ دنیا بھر میں ایک مخصوص تکفیری گروہ اسلام کی بدنامی اور مسلمانوں کے لئے رسوائی کا سبب بن رہا ہے آج امام کعبہ کو بھی ان تکفیریوں کیخلاف اعلان کرنا پڑا کہ اس گروہ کا اسلام کیساتھ کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دیرپا امن اور رواداری کیلئے انتہا پسندوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنا ہو گا، بصورت دیگر یہ انتہا پسند تکفیری گروہ کی جانب سے خانہ جنگی کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ انشاءاللہ فیصل آباد اور لاہور میں منعقدہ عوامی اجتماعات ملت اسلامیہ پاکستان کے لئے دہشت گردوں، لٹیروں اور خاندانی اقتدار سے نجات کا باعث بنیں گے۔

 

انہوں نے مذید کہا کہ محرم الحرام کی آمد پر ہی عزاداری کے خلاف سازشوں کی بو آنا شروع ہو چکی ہے، آزادانہ مذہبی رسومات کی ادائیگی ملت جعفریہ کا آئینی، قانونی ، جمہوری اور اخلاقی حق ہےجسے کسی صورت کوئی نہیں چھین سکتا، گذشتہ برس راجہ بازار راولپنڈی میں ہونے والے اندھوناک سانحے کے تدارک کیلئے سکیورٹی اداروں ، لائسنسداروں اور قومی تنظیموں کو پیشگی طور پر مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی، ہم کسی صورت عزاداری سید الشہداء علیہ السلام پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree