پی ٹی آئی رہنماء غلام سرورخاں کی علامہ امین شہیدی سے ملاقات جی بی الیکشن میں مل کر لائحہ عمل طے کرنے کا عزم

25 اپریل 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماچودھری غلام سرور کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی سے ایم ڈبلیو ایم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات ، جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے غلام سرو رخاں اور زوالقرنین شاہ جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، کراچی ڈویثرن کے سیکریٹری سیاسیات سیدعلی حسین ، مرکزی آفس اسلام آبادکے انچارچ علامہ محمد اصغر عسکری اورپولیٹیکل کور کمیٹی کے رکن ایڈوکیٹ سید آصف رضا شامل تھے۔

 

پی ٹی آئی کے رہنماوں سے ملاقات میں علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ہم نے پورے ملک میں اصولی بنیادوں پر پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ہے۔ کراچی میں امن امان کی بحالی کے لئےNA-246 کی الیکشن میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا اور اسی طرح گلگت بلتستان الیکشن میں بھی مفاہمت کی پالیسی پر عمل کرینگے، گلگت بلتستان میں کسی بھی امیدوار پر کوئی پریشر نہیں ڈالا ، ایم ڈبلیو ایم میں شامل ہونے والے تمام امیدوار اپنی مر ضی سے شامل ہوئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کور کمیٹی امید وار کی قابلیت اور عوامی خدمت کو مد نظر رکھتے ہوئے کرے گی،علامہ امین شہیدی کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ہم نے کسی شخصی اور مذہبی بنیادوں پر نہیں بلکہ عملی میدان میں کام کر کے عوام کا دل جیتا ہے، ہم نے جی بی، کراچی سمیت ملک کے تمام حصوں میں مظلوم اور مشکلات میں گرِے عوام کا ساتھ دیا اور ہمیشہ حق کے لئے آواز بلند کی۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء غلام سرورخاں کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی دونوں نئی جماعتیں ہیںِ لہذٰا ہم یہ خواہش رکھتے ہے کہ دونوں جماعتیں مل کر کام کریں۔ان کا کہنا تھا کراچی الیکشن میں مجلس و حدت مسلمین کا کردار قابل تحسین تھا اور ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا ،کے پی کے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے حوالے سے مجلس و حدت کے تمام تحفظات دور کرینگے،ملا قات میں دونوں رہنماوں نے گلگت بلتستان الیکشن مہم میں کمیٹیاں بنانے پر بھی غور کیا، اور جلد ہی دونوں جماعتوں کے اعلیٰ سطح وفد بھی ملاقات کرینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree