کراچی میں ایکسپریس نیوز کی گاڑی پر فائرنگ آزادی اظہار کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے،ایم ڈبلیو ایم

18 جنوری 2014

اسلام آباد (وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی اور دیگر راہنمائوں نے کراچی میٹرک بورڈ کے سامنے ایکسپریس نیوز کی گاڑی پر ہونیوالی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے کی جانیوالی یہ سفاکانہ کاروائی آزادی اظہار کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری ہونیوالے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایکسپریس نیوز کے ٹیکنیشن ، ڈرائیور اور ایک محافظ کی شہادت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ایکسپریس نیوز کے ذمہ داران ،سٹاف اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہا کیا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سفاک قاتلوں کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے اور انہیں قانوں کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ، ایم ڈبلیو ایم  کے راہنمائوں کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں ایکسپریس نیوز کے اسٹاف کے تین اراکین کی شہادت حکومت سندھ، سیکورٹی فورسز اور پولیس و انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔شہر میں جاری رینجرز کے ٹارگٹڈپریشن کے باوجود عام شہری تو کجا ، اعلیٰ سرکاری افسران ، اور میڈیا کے افراد کی بھی زندگیاںمحفوظ نہیں ، شہر قائد کا ہر شخص عدم تحفظ کا شکار ہے ، انہوں نے میڈیا سے وابستہ افراد کواس نازک صورتحال میں جان ہتھیلی پر رکھ کر صحافتی خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور فائرنگ  سے شہید ہونیوالے ایکسپریس نیوز کے اراکین کے درجات کی بلنٔدی اور ان کے سوگوارخانوادگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree