ایم ڈبلیو ایم کا ہدف ملک میں اسلامی بھائی چارے کے ساتھ مصطفوی (ص) نظام کا قیام ہے، بیدار نقوی

20 ستمبر 2014

وحدت نیوز (ٹیکسلا) مجلس وحدت مسلمین تحصیل ٹیکسلا کے سیکرٹری جنرل سید بیدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے علاقہ میں کالعدم تنظیموں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں، ملک دشمن عناصر مسلمانوں کے مابین تفرقہ پیدا کرکے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں، بعض اخبارات میں کالعدم و دہشت گرد تنظیموں کے متنازعہ بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بیدار نقوی کا کہنا تھا کہ ریاستی دہشت گردی ہو یا تکفیری ٹولے کی لاقانونیت ہم نے ہر جگہ ملک کے وسیع تر مفاد میں امن و بھائی چارے کا دامن ہمیشہ تھامے رکھا اور ملک کی بقاء کی جنگ لڑی جس اسلام کے نام پر ہمارے اسلاف نے بنایا تھا۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے منشور، اہداف اور مقاصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم اسلام و وطن کا درد رکھنے والی جماعت ہے، جس کا ہدف ملک میں اسلامی بھائی چارے کے ساتھ مصطفوی (ص) نظام کا قیام ہے۔ ہم نے ہمیشہ پورے ملک بلکہ دنیا بھر میں اسلامی اخوت و بھائی چارے پر زور دیا اور اس راہ میں ہزاروں جانوں کے نذارانے پیش کئے۔ انہوں نے ٹیکسلا شہر کے پرامن ماحول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے بعض حصوں میں تکفیری سازشوں کے باوجود ٹیکسلا شہر کے شیعہ و سنی باسیوں نے ہمیشہ محبت، اخوت کی فضا کو برقرار رکھا اور صدیوں سال پرانے رشتوں کو اب بھی دوام بخش رہے ہیں۔

 

بیدار شاہ نے کہا کہ ٹیکسلا شہر اور اس کے مضافات کے مکین مجالس عزاء سید الشہدا(ع) ہوں یا میلاد النبی (ص) کی محافل اور جلوس ہر جگہ اکٹھے نظر آتے ہیں۔ سماجی روابط میں تو یہ اپنی مثال آپ ہیں۔ لہذا ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کرتے ہوئے اسلام و وطن سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے ٹیکسلا کے عوام ہمیشہ کی طرح اب بھی بھائی بھائی رہیں گے اور تکفیری و دہشت گرد ٹولے کو اپنی ناپاک عزائم کی تکمیل نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے انتظامیہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں کو بھی متنبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں عبرت ناک سزائیں دلوا کر ملک و علاقے کی امن کی فضا کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree