بی بی زینب(س) کے روضے پر حملے کے خلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

22 جولائی 2013

zainab sa mwm mltوحدت نیوز (ملتان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی گزشتہ روز نواسی رسول (ع) حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے مبارک پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ جنوبی پنجاب میں سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ ملتان میں کیا گیا جو کہ علمدار روڈ سے شروع ہوا اور فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے تھے۔

 مظاہرین نے اس موقع پر بھرپور نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ شام میں باغیوں کی جانب سے نواسی رسول حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے پر حملے پورے عالم اسلام کے قلب کو مجروح کیا ہے۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی کا کہنا تھا کہ شام میں ایک ناصبی ٹولہ آل محمد (ص)کی دشمنی میں شعائراللہ کی حرمت پامال کر رہا ہے۔ ملتان کے علاوہ بہاولپور، رحیم یارخان، کبیروالا، شورکوٹ، جھنگ، فیصل آباد، جہلم، سرگودھا، ڈیرہ غازیخان اور دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree