عید سادگی سے منائیں، نماز عید کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے، علامہ عبدالخالق اسدی

07 اگست 2013

وحدت نیوز (لاہور)  شام میں مزارات مقدسہ پر حملوں اور پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر لاہور کے اہل تشیع عیدالفطر انتہائی سادگی سے منائیں گے۔ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواسی رسول حضرت بی زینب سلام اللہ علیہا اور اصحاب رسول رضی اللہ تعالٰی عنہ کے مزارات پر حملوں اور بے حرمتی سے ملت اسلامیہ کے دل رنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امسال ان واقعات کے پیش نظر ہی عیدالفطر سادگی سے منائی جائیگی اور نماز عید کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں کربلا گامے شاہ اور ناصر باغ کے باہر بڑے مظاہرے ہونگے، جن کی قیادت شیعہ رہنما الحاج حیدر علی مرزا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لہر پنجاب میں پہنچ گئی ہے، گذشتہ ہفتے رحیم یار خان میں 2 شیعہ افراد اور 2 ہی سرگودھا میں قتل کئے گئے جبکہ سید شاکر علی رضوی، ڈاکٹر شبہیہ الحسن ہاشمی، ڈاکٹر علی حیدر اور انکے بیٹے مرتضٰی حیدر کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔

علامہ اسدی نے کہا کہ عیدالفطر کے اجتماعات کے بعد پورے پنجاب میں مظاہرے کئے جائیں گے، جن کے شرکاء شام میں امریکی مداخلت کی مذمت میں احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے پنجاب بھر میں اپنے یونٹس کو سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں مظاہروں کی ہدایت کی گئی ہے۔ علامہ اسدی نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، بصورت دیگر اقتدار سے باہر ہونے کیلئے تیار ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت سے عوام کو جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں اور عوام مایوس ہونا شروع ہوگئے ہیں، توانائی سمیت کوئی بھی بحران حکومت سے کنٹرول نہیں ہو رہا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree