وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 25ویں برسی منائی گئی لاہور میں منعقدہ برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ دشمن نے آج کے دن ایک جلیل قدر عالم اور اتحاد بین الملمین کے داعی کو ہم سے چھین کر مطمئن ہوگئے تھے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو گئے ہیں لیکن اس شہید پرور قوم نے اپنے محبوب قائد کے وہ زریں اصول یعنی اتحاد بین المسلمین،حب الوطنی،اور شیطان وقت امریکہ و اسرائیل کے کیخلاف جدوجہد کو پہلے سے بھی زیادہ تیز کر کے ان کے شیطانی ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔
برسی کے تقریب میں کارکنوں کی کثر تعداد شریک تھے علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ استعماری قوتیں مقامی ضمیر فروشوں کے مدد سے قیام پاکستان سے اب تک محب وطن قیادت کو برداشت نہیں کیا چاہے وہ بانی پاکستان بابائے قوم محمد علی جناح ہو شہید لیاقت علی خان تاریخ اس بات کی گواہی دے گی کہ اس ملک میں وطن فروشوں کا دور دورا رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کے غیور ملت ایسے غداروں کو بے نقاب کر کے ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دن رات ایک کیے سرگرم عمل ہیں شہید عارف حسین الحسینی کے یہ پیروکاران ہمیشہ سے میدان میں حاضر ہیں اور رہیں گے کیونکہ شہید قائد کا یہ فرمان بھی تھا اور اس پر ہمارا عقیدہ بھی ہیں کہ شہادت ہمارا ورثہ ہے جو ہماری ماوُں نے ہمیں دودھ میں پلایا ہے۔شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے سے پورے ملک سمیت پنجاب بھر میں بھی تقریبات منعقد ہوئے ضلع شیخوپورہ،قصور۔سیالکوٹ،ناروال۔گوجرانوالہ فیصل آباد،جھنگ،چینوٹ،بھکر،سرگودہا،ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان،اور ننکانہ صاحب میں بھی تقریبات منعقد ہوئے یاد رہے مرکزی برسی کا اجتماع 25اگست کو اسلا�آباد منعقد ہو گا۔
ملک و ملت کے غداروں کو بے نقاب کرنا سنت شہید عارف ہے ، علامہ خالق اسدی