وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیوایم پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عوام کے حقیقی ترجمان بنیں اور عوامی امنگوں کے مطابق امر یکی اور مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید فضل عباس نقوی نے امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل کی پاکستان کو دھمکی آمیز مطالبے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف امریکی ڈرون حملوں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کر رہے ہیں تو دوسری طرف دھمکی آمیز مطالبات کر کے ہمارے قومی و ملی مفاد پر وار کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ امریکی اپنے مفاد کیلئے پاکستان کے ساتھ کچھ بھی کرنے کو تیار ہے، پاکستان کی تمام تر مشکلات کا ذمہ دار امر یکہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عوام کے حقیقی ترجمان بنیں اور عوامی امنگوں کے مطابق امر یکی اور استعماری طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دو ٹوک موقف اختیار کریں، پاکستانی عوام کو اس وقت جن مسائل کا سامنا ہے جن میں دہشت گردی، فرقہ واریت ان سب محرکات کے پیچھے امریکہ، انڈیا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکن کھلے عام مختلف مراکز کا دورہ کر رہے ہیں، پاکستان میں امریکن سفارتی عملے کی نقل و حمل کو جب تک محدود نہیں کیا جاتا دہشت گردی کی لعنت سے جان چھڑانا ممکن نہیں، ہمارا یہ مکمل ایمان ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کی تمام تر مشکلات کا ذمہ دار صرف اور صرف امریکہ ہے۔