حکومت پاکستان کاایران بارڈر پر امیگریشن کائونٹرز میں اضافے کا فیصلہ خوش آئند ہے، علامہ مبارک موسوی

03 ستمبر 2018

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی نے ایران اور عراق جانے والے زائرین کی مشکلات کو حل کرنے کے لئےوزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ایران بارڈر پر امیگریشن کائونٹرز میں اضافے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان  اقدامات سے زائرین کو بائی روڈ سفر میں آسانی ہو گی ،ایران ،عراق اور پاکستان کے تعلقات مزید بہتر ہوں گےجبکہ پاکستان کی معیشت میں مزید بہتری آئے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سال محرم الحرام ،صفر المظفر اور سال کے مختلف اوقات میں لاکھوں زائرین ایران اور عراق کے لئے پاکستان سے روانہ ہوتے ہیں لیکن گزشتہ حکومتوں نے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے،جس سے زائرین کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

علامہ سید مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ امیگریشن کائونٹرز میں اضافےکے ساتھ ساتھ سیکیورٹی انتظامات کو بھی بہتر بنانا چاہیے تاکہ زائرین کا کوئٹہ سے باڈر اور باڈر سے کوئٹہ سفرمحفوظ بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ زائرین کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی اور مشکلات کے ازالے کے لئے کسی بھی حکومت کا یہ پہلا قدم ہے جو قابل ستائش ہے امید کرتے ہیں ان تمام وعدوں پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree