رمضان المبارک میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت ،بچیوں سے زیادتی اور حریت رہنماؤں کی گرفتاری قابل مذمت ہے،علامہ عبدالخالق اسدی

18 مئی 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں بے گناہ آٹھ کشمیریوں کی شہادت افسوس ناک اور قابل مذمت ہے جبکہ ہم مقبوضہ کشمیر میں دو بچیوں سے زیادتی اور حریت رہنماؤں کی گرفتاری کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کرے۔ کشمیری آزادی کی داستان اپنے خون سے لکھ رہے ہیں ۔انکے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا ۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد رنگ لائے گی اور اس تحریک کو گولیوں اور خون کی ہولی سے دبایا نہیں جا سکتا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت آئے روز کشمیروں کی شہادت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree