ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور بھوبھتیاں یونٹ کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

14 مارچ 2023

وحدت نیوز(لاہور) بھوبھتیاں رائیونڈ روڈ ،اقبال ٹاؤن زون امام بارگاہ قصر مسافرہ شام بھوبھتیاں رائیونڈ روڈ میں مجلس وحدت مسلمین کے یونٹ بھوبھتیاں کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں نقی مہدی آرگنائزر لاہور ،آغا علی شیر، سید فخرحسنین رضوی ایڈووکیٹ ،سید فیضان نقوی ، ظہیر الحسن کربلائی آفس سیکرٹری سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین لاہور، سید دلدار حسین نقوی بانی امام بارگاہ قصر مسافرہ شام بھوبھتیاں نے شرکت کی اور یونٹ بھوبھتیاں کے عہدیداران سے حلف لیا ۔

حلف اٹھانے والوں میں صدر سید اسد عباس نقوی، سنئیر نائب صدر سید زر عباس نقوی، نائب صدر سید سچی عباس نقوی، جنرل سیکرٹری رئیس امجد،ڈپٹی سیکرٹری سید عقیل عباس نقوی ،سیکرٹری تنظیم سازی  علامہ آغا اختر عباس ،سیکرٹری سیاسیات سید اشتیاق شاہ، سیکرٹری تبلیغات سید محسن رضا شیرازی، سیکرٹری روابط شرافت علی، سیکرٹری فلاح و بہبود ملک سائل رضا،سیکرٹری تعلیم سید غیور رضا،سیکرٹری عزاداری غلام رسول انصاری،سیکرٹری نشرواشاعت ملک ثقلین ،سیکرٹری ایمپلائز ونگ محسن علی بھٹی،سیکرٹری میڈیا ملک غلام مصطفیٰ ،سیکرٹری فنانس سید علی حسن، آفس سیکرٹری آفس علی بھٹی، قانونی مشیر سید اسد عباس زیدی مختار ،ابرار کھوکھر  ، معین بھٹی سے حلف لیا گیا ۔

اس موقع پر آغا علی شیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت کے مطابق پورے ملک میں تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں فروغ عزاداری سید الشہداء اور سربلندی اسلام اور استحکام پاکستان کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور سید فیضان نقوی ، اور ظہیر الحسن کربلائی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ایک آواز پر لبیک کہیں گے اور ہم مظلومین جہاں کہ ساتھ ہر وقت کھڑے ہیں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف ہیں آخر میں تمام برادران کو نقی مہدی ، سید فخر حسنین رضوی ،سید فیضان نقوی آغا علی شیر، ظہیر الحسن کربلائی نے زمہ داریوں کے حوالے سے مبارکباد دی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree