مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب، وحدت سیکرٹریٹ لاہور میں تربیتی کلاسز کے دوسرے دور کا سلسلہ جاری

04 اپریل 2023

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب، وحدت سیکرٹریٹ لاہور میں تربیتی کلاسز کے دوسرے دور کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج 13 رمضان المبارک کو شیڈول کے مطابق کلاسز کا اجراء ہوا۔

نماز مغربین باجماعت ادا کی گئی ۔ نماز کے بعد وحدت ہاوس کی طرف سے افطار اور کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا اس کے بعد ٹھیک ساڑے 7 بجے تربیتی کلاس کا آغاز ہوا 8 بج کر 45 منٹس پر کلاس کا اختتام ہوا  اور 15 منٹس سوالات کا سلسلہ جاری رہا ۔

 شرکا ء کی جانب سے بہت  ہی مثبت اور قابل تحسین فیڈ بیک ملا ہے ۔ کلاس کے شرکاء  بڑی دلجمعی ،تسلسل اور رغبت کے ساتھ کلاسز میں شرکت کررہے ہیں ۔ اور کلاسز کے جدید تدریس  عمل پر اطمینان کا اظہار کررہے ہیں ۔ کلاس کا باقاعدہ اختتام دعائے امام زمانہ (عج) سے ہوا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree