جامعتہ المنتظرلاہور، علامہ شیخ محسن علی نجفی کی مجلس ترحیم میں ایم ڈبلیوایم پنجاب کے وفد کی شرکت

22 جنوری 2024

وحدت نیوز(لاہور)جامعہ المنتظر لاہور میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کے ایصال ثواب کی مناسبت سےمنعقدہ مجلس ترحیم میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی شرکت جامعہ المنتظر لاہور میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کے ایصال ثواب کی مناسبت سے مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کی سربراہی میں وفد نے شرکت کی ۔ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی مرکزی کوارڈینیٹر برائے امور خطباء و ذاکرین ،حجۃ الاسلام مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری صوبائی سیکرٹریٹ لاہور اور قیصر عباس ممبر صوبائی آفس ایم ڈبلیوایم لاہور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ موت ایک اٹل، واقعی حکم ہے جو بھی اس دنیا میں آیا ہے اس نے موت کا ذائقہ چھکنا ہے اور اس نے اس دنیا سے جانا ہے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے سورہ ملک میں موت کا ذکر پہلے کیا ہےاور حیات کا ذکر بعد میں کیا ہے۔

الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا،    ۚ اللہ نے موت کو بھی خلق کیا اور حیات کو بھی اور انسانوں سے امتحان لیا تاکہ جان لے کہ تم میں سے بہتر عمل کرنے والاکون ہے۔آقائے فخرالدین حکیمی نے بھی خطاب کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعائے خیر کرائی ۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے جامعہ کوثر سے آئے ہوئے علماء کرام،علامہ محمد افضل حیدری اور حافظ کاظم رضا سے اظہار تعزیت وتسلیت کیا ۔  مجلس ترحیم میں لاہور کے تمام مدارس کے علماء کرام اور طلباء نے شرکت کی ۔ مجلس کےاختتام شرکاء کے ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree