علامہ علی اکبر کاظمی کی زیرصدارت ایم ڈبلیوایم پنجاب کی شوریٰ کا آن لائن اجلاس، انتخابی حکمت عملی کا جائزہ

22 جنوری 2024

وحدت نیوز(لاہور)حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی شوری کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صوبائی کابینہ کے 5 معزز اراکین نے آن لائن میٹنگ کو جائن کیا جبکہ 24ضلعی نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ کا  ایجنڈاون پوئنٹ ’’مجلس وحدت مسلمین کی انتخابی سیاسی حکمت عملی ‘‘ تھا۔میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد حدیث معصوم کی تلاوت و تشریح کی گئی ۔صوبائی صدر جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے ہاوس کو انتخابی حکمت سے آگا ہ کیا اور مرکز کی پالیسی کو واضح کیا ۔ اس کے بعد باری تمام اضلاع کے نمائندوں نے اپنے اپنے ضلع کی سیاسی رپورٹ پیش کی اور ضلعی سیاسی صورتحال پر صوبائی صدر اور صوبائی کابینہ کے اراکین کو بریف کیا ۔ صوبائی صدر نے اضلاع کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں ۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے علاوہ برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹریر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،سید نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، مظہر عباس جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی ، ظہیر الحسن کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری نے آن لائن میٹنگ میں شرکت کی ۔ علامہ سید روح اللہ شاہ کاظمی ضلعی صدر ضلع جھنگ ، علامہ سید اعوان علی شاہ ضلعی صدر ضلع راولپنڈی ، علامہ سید نیاز حسین بخاری ضلعی صدر ضلع اٹک ، برادر نجم عباس خان ضلعی صدر ضلع لاہور، برادر آفتاب ہاشمی ضلعی سنیئرنائب صدر ضلع لاہور ، برادر سید مبشر زیدی ضلعی صدر ضلع گوجرانوالہ ، برادر سید عاشق حسین بخاری ضلعی صدرضلع چنیوٹ ، برادر سید ضامن شاہ ضلعی صدر ضلع تلہ گنگ، چوہدری ضیغم عباس ضلعی صدر ضلع قصور ، برادر ڈاکٹر صاحب ضلعی صدر ضلع ساہیوال ، برادر سید وسیم شاہ کاظمی ضلعی صدر چکوال ، برادر نجف خان بلوچ ضلعی صدر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ، برادر علمدار حسین ایڈووکیٹ ضلعی صدر ضلع میانوالی ، برادر سید منیر شاہ ضلعی صدر ضلع ناروال ، برادر دلدار حسین ضلعی صدر ضلع جہلم ، برادر سید وسیم حیدر زیدی ضلعی رہنما ضلع جہلم ، برادر سید حیدر شاہ ضلعی صدر ضلع مری ،برادر سید عامر شاہ ضلعی صدر ضلع پاکپتن، برادر سید وسیم شاہ ضلعی جنرل سیکرٹری ضلع فیصل آباد ، سید انصر عباس شاہ بخاری ضلعی جنرل سیکرٹری ضلع چنیوٹ ۔ سید سردار تحصیل صدر تحصیل شورکوٹ ، برادر ابوذر ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری ضلع اوکاڑہ، برادر سید حیدر نقوی ضلعی رہنما ضلع قصور ، برادر مان علیز اسکول آن لائن شریک تھے ۔ میٹنگ رات 8 بجے شروع جبکہ ساڑھے 9 بجے دعائے امام زمان کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree