ایم ڈبلیوایم کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اسدعباس قریشی کے اعزاز میں افطار ڈنرکا اہتمام

24 مارچ 2024

وحدت نیوز(لاہور)جناب سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات کی خصوصی دعوت پر صوبائی پارلیمانی لیڈر ایم پی اے جناب اسد عباس قریشی کا صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے افطار ڈنر میں شرکت ۔جناب سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے ایم ڈبلیو ایم   کے صوبائی پارلیمانی لیڈر ایم پی اے اسد عباس قریشی کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا ۔  افطار ڈنر میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی، مرکزی کوآرڈینیٹر خطباء وزاکرین علامہ سید حسن رضا ہمدانی، پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ایم ڈبلیو ایم اسد عباس قریشی، سیکرٹری اطلاعات پنجاب اسد علی بلتستانی، سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی، صوبائی آفس سیکرٹری علامہ ظہیر کربلائی ، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور نجم عباس خان،واکابرین ملت حاجی امیر عباس مرزا، افسر حسین خان ،سیٹھ عدنان و دیگر نے شرکت کی ۔

جناب اسد عباس قریشی صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بننے کے بعد پہلی بار لاہور وحدت ہاؤس پہنچے ۔ جہاں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی ،صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب عمران علی شیخ ، صوبائی سیکرٹری مالیات مجلس وحدت مسلمین جناب فصاحت علی بخاری ،صوبائی آفس سیکریٹری وحدت ہاؤس لاہور جناب ظہیر کربلائی ،ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان اپنی کابینہ کے ہمراہ صوبائی پارلیمانی لیڈر جناب اسد عباس قریشی کا پرتپاک خیرم مقدم کیا ۔ افطار ڈنر میں صوبائی اور ضلعی کابینہ معزز اراکین کے علاؤہ مرزا امیر عباس ، سیٹھ عدنان ، احمد منیر 21 ماہ رمضان کے لائسنس ہولڈر ، ارشد محمود منڈا حلقہ 129 شیخوپورہ نامزد امیدوار پاکستان تحریک انصاف نے شرکت کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree