وحدت نیوز(چنیوٹ) صوبائی صدر مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب کا چنیوٹ کا دورہ ۔ ضلعی کابینہ مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کی جانب سے صوبائی صدر کے اعزاز میں استقبالیہ رکھا گیا ۔جس سے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے خطاب کیا ۔ ضلعی کابینہ کے معزز اراکین کے علاؤہ ڈویژنل مسئول و صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی جناب مظہر عباس جعفری بھی اس استقبالیہ میں شریک ہوئے ۔
صوبائی صدر نے اپنے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا ۔اور فرمایا کہ اگر انسان دنیا وآخرت میں کامیابی چاہتا ہے تو قومی وملی امور میں اپنا خالصانہ کردار پیش کرے ۔ قومی و ملی خدمت کو اپنا شعار بنائے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں شرکاء غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا ۔ یوم القدس کے انعقاد اور اس میں شرکت کرنے کو اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر زور دیا ۔