علامہ علی اکبر کاظمی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم پنجاب کی کابینہ کا مختلف اضلاع کا دورہ

27 مئی 2024

وحدت نیوز(لاہور)جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدرمجلس وحدت مسلمین پنجاب کی سربراہی میں سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ، عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود ، سید فصاحت علی بخاری کا ضلع گوجرانوالہ ، وزیر آباد ،گجرات اور جہلم کا تنظیمی وزٹ


1۔ پہلا وزٹ ضلع گجرات :
ضلعی صدر جناب سید اظہر عباس جعفری نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ضلعی صدر اور عمائدین شہر گجرات سے ملاقات تنظیمی ،سیاسی ، سماجی اور مالیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئندہ صوبائی شوری اجلاس،صوبائی شعبوں کی کارکردگی آئندہ کاپلان،اور اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔آنے والے مہینوں میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین شاہ زیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک بھر میں اپنے بلدیاتی امیدوارالیکشن کے لئے میدان میں اتارےگی ان شاءاللہ ۔ ہمارا منشور واضح ہے ۔ اس لئے لوگ کنونس ہو کر ہماری باتوں کو سنجیدہ لے رہے ہیں ،۔اپنے ضلعی صدور کو یقین دلاتا ہوں کہ مجلس وحدت آپ کی اخلاقی تعاون جاری رکھے گی ۔ ہم نے نہ پہلے کسی کو نامید کیا ہے اور نہ ہی اب ناامید کریں گے ۔


ہم اپنے وقت پر ان شاءاللہ عوام کے پاس جاکر میں اپنی بلدیاتی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے ۔ صوبائی صدر صاحب کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے بھی مجھے حوصلہ دیا اور مجھے پنجاب میں بلدیاتی انتخابی مہم (اضلاع کے وزٹ)کے لئے باقاعدہ گو ہیڈ دیا ہے ۔ میں ان شاءاللہ مرکز اور صوبے کی پالیسی کو اپنی انتخابی اولین ترجیح دیکر عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرونگا ۔

جناب عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود نے گجرات کے ضلعی صدر سے کہا : سب سے پہلے صوبائی سطح پر شعبہ فلاح وبہبود کی جانب سے 3 رکنی کور کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جناب شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود ، جناب سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ، جناب نجم عباس خان ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور اس کور کمیٹی کے باقاعدہ مستقل ممبر ہونگے ۔ اور فلاح وبہبود کے حوالے سے فیصلہ جات کرنے میں مکمل با اختیار ہوگی ۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بلخصوص لاہور میں اجتماعی شادیوں کا پروگرام جمادی الثانی کے مہینہ میں بھرپور انداز میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کار خیر ہے اس سے معاشرے میں جو بگاڑ ہے اس کو ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔ اور ان فیملیز اور افراد کو فائدہ پہنچے گا جو شادی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔ گھروں میں بیٹیاں بیٹھے بیٹھے ضعیفی کی مسافر بن جاتی ہیں اور وہ مرد حضرات جو شادی کرنا چاہتے ہیں مگر جہیز ادا کرنے سے قاصر ہونے کے باعث اس کام سے ہاتھ اٹھا لیتے ہیں اور ان کی عمریں معاشرے کی بری رسموں کو کوستے کوستے گزر جاتی ہے ۔

جناب فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات نے اپنے شعبے کے حوالے سے ضلعی صدر اور عمائدین شہر کو بریف کیا اور مرکزکی جانب سے دیئے گئے لائحہ عمل کو عملی شکل دینے کے لئے ضلعوں سے مانگ لیا ۔ اگر اضلاع کے صدور ساتھ دیں توآپ سب اپنے پائوں پر کھڑیں ہوسکتے ہیں ۔ آپ کو کسی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ بہتر انداز میں عوامی خدمت کرسکتے ہیں ۔

جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ علی اکبر کاظمی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا آج سے ہم آپ کے پاس عملی میدان میں اتر رہے ہیں ۔ میرے ساتھ 3 صوبائی سیکرٹری شعبوںکے سربراہ لیکر آیا ہوں ان شعبوں کے حوالے سے جہاں جہاں مشکلات سمجھتے ہیں ! آئیں ملکر حل کرتے ہیں ۔ آپ نشاندہی کریں ہم اس کا حل نکالتے ہیں ، آپ بھی ہمت کریں ہم میدان میں نکل چکے ہیں ملکر اپنے اہداف تک پہنچتے ہیں ۔ اضلاع میں ہمیں کوئی بڑا کام نہیں چاہیئے صرف دستوری تنظیمی یونٹس چاہیئے جب اضلا ع کے صدور اس جانب متوجہ ہوگئے اسی دن ہم تنظیمی طور پر مضبوط اور کامیاب ہوجائیں گے ۔ ضلعی صدور سے گزارش ہے کہ اپنی کابینہ مکمل کریں تحصیلوں کے یونٹس پر فوکس کریں اور جیسے جیسے یونٹس بنتے جائیں ہم کاروائی رجسٹردیے جارہے ہیںاسکے آخر میں 9 نکاتی ایجنڈا دیا گیا اس کو مکمل کرائیں ۔ پہلے یونٹس کہتے تھے کہ کام نہیں ابتو آپ کے پاس تشکیل کے بعد 9 نکاتی فامولاہے اس کی تکمیل پر توجہ دیں ۔


2۔ دوسرے مرحلے میں صؤبائی وفدضلع جہلم پہنچا جہاں پر ضلعی صدر دلدار حسین علوی ان کا شایان شایان استقبال کیا ۔ ضلعی صدر نے اپنی کابینہ سے تعارف کرایا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تنظٰمی اور لوکل سطح صورتحال کا جائزہ لیا گیا ضلع کی کارکردگی پر غوروخوض کیا گیا ۔ امورکی انجام دہی کے طریقہ کا ر پر گفتگو کی گئی ۔ ضلع جہلم میں بھی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات نےضلعی صدر اوران کی کابینہ کوآنے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مکمل بریف کیا اورامید ظاہر کی کہ اضلاع کے صدورصوبے اور مرکزکی پالیسی کو ہی فالو کریں گے ۔ ان شاءاللہ ۔


3۔ صوبائی اپنے تیسرے اور چوتھے مرحلہ میں وزیر آباد پہنچا جہاں ضلع گوجرانوالہ اور وزیر آباد کے صدور نے وفد کا استقبال ۔ صوبائی صدرمجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے صوبائی وفد کے وزٹ سے متعلق ضلعی صدور کو آگاہ کیا اور ضلع گوجرانوالہ اور وزیر آباد کے ضلعی صدور سے تنظیمی ، سیاسی اور سماجی حوالے سے گفتگو فرمائی ۔ وزیر ماشاءاللہ تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بڑا اہم ضلع ہے ۔ ضلع وزیر آباد کے صدر جناب سید منتظر مھدی نے فروری میں ہونے والے الیکشن میں حصہ بھی لیا تھا۔ پھر صوبائی پالیسی کے تحت انہیں ود ڈراء کرنا پڑا ۔


وزیر آباد میں جنا ب سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹیوب ویل بور کرایا جس ہزاروں لوگ بلاتفریق مسلک روزانہ کی بنیاد پر مستفید ہورہے ہیں ۔ خواتین کے امام بارگاہ کے مسائل کو حل کرایا ، مسجد سے ملحقہ جگہ کو خرید کر مسجد میں شامل کرایا اور قبرستان کی جگہ بھی خرید کر دی ۔ وزیر آباد میں مجلس کی ایک ٹیم موجود ہے ۔


البتہ گوجرانوالہ میں ابھی تک منظم ٹیم وجود میں نہیں آسکی کوشش پوری ہے کہ آئندہ وزٹ سے پہلے پہلے یہاں بھی ایک بہترین ٹیم بن جائے جو فعالیت کرسکے ۔ ضلعی صدر جناب سید مبشر زیدی ابھی تک اکیلے کام کررہے ہیں ۔ کافی چیزیں ان سے بھی ڈسکس ہوئی ہیں ۔ ان سے بہتری کی امید ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree