یم ڈبلیوایم لاہور کے رہنماؤں کے والدین کے انتقال پر ، مرکزی وصوبائی قائدین کا اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی

05 جولائی 2024

وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی کا صوبائی صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کے ہمراہ نجف کالونی اقبال ٹاؤن کے صدر کی والدہ کے انتقال اور علی عمران سماجی رہنما کے والد کے انتقال پر ان کی  رہائشگاہ آمد ۔مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی کا یونٹ صدر نجف کالونی ملک شاہد کی والدہ اور علی عمران کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لئے نجف کالونی اقبال ٹاؤن لاہور پہنچے ۔

صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب سید علامہ علی اکبر کاظمی اور صو بائی آفس سیکرٹری جناب مولانا ظہیر کربلائی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ سید اسد عباس نقوی اور علی اکبر کاظمی نے مجلس وحدت مسلمین کے دونوں مخلص کارکنان سے تعزیت کی اوران  مرحومین کی بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت کی ۔

مرکزی اور صوبائی مسئولین کچھ دیر ملک شاہد اور علی عمران کے ہمراہ رہے ۔ جہان ملک شاہد اور علی عمران کے دوست بھی موجود تھے ۔ اس دوران مختلف موضوعات سے متعلق آپس میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔آخر میں ملک شاہد اور علی عمران مرکزی اور صوبائی مسئولین کا شکریہ ادا کیا ۔ جنہوں ان مرحومین کے لئے وقت نکال کر تشریف لائے اور فاتحہ خوانی کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree