وحدت نیوز(لاہور)امامیہ کالونی (فیروزوالہ) میں صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب سید حسن رضا کاظمی کی رہائشگاہ پر محرم الحرام کے حوالے سے بانیان مجالس ،ماتمی سنگتوں کے سالار اور امام بارگاہوں کے متولیوں سے گرینڈ میٹنگ ۔ لاہور صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب سید حسن رضا کاظمی کی رہائشگاہ پر محرم الحرام کے حوالے سے گرینڈ میٹنگ منعقد ہوئی ۔ جس میں امامیہ کالونی کے بانیان مجالس ،ماتمی سنگتوں کے سالار ،نوحہ خوان ،مختلف امام بارگاہوں کے متولیوں کے علاؤہ علاقے کے عزادار بھی شریک ہوئے ۔ میٹنگ میں آنے والے محرم الحرام کے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ سید حسن رضا کاظمی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ کی طرح امسال بھی عزاداری ونگ کے باہمی اشتراک سے کنٹرول روم قائم کرے گی ۔
صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ یہ محرم الحرام بہت اہم ہے پوری کوشش کی جائے کہ کوئی شخص ہمارے درمیان تفرقہ پیدا نہ کرے ۔ فرقہ واریت سے مکمل اجتناب کیا جائے ۔انتظامیہ کے ساتھ معاملات الجھانے کی بجائے سلجھائے جائیں ۔اور اگر کہیں پر انتظامیہ ہٹ دھرمی دیکھائے تو فوری طور پر رابطہ کیا جائے ۔ انتظامیہ کے ساتھ کیے کے معاہدوں کے مطابق وقت کا خیال رکھا جائے ۔ ہم آپ کے لئے ہمہ وقت آمادہ رہیں گے ۔ان شاءاللہ بانیان مجالس ،امام بارگاہوں کے متولیوں اور ماتمی سنگتوں کے سالاروں نے صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن رضا کاظمی کا بروقت محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ منعقد کرنے اور حوصلہ دینے کا شکریہ ادا کیا ۔اور سب نے ملکر اپنے تعاون کا مکمل یقین دلایا ۔اخر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔