وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ اور جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ کی جانب سے تحصیل شورکوٹ میں جشن عید میلاد النبیؐ ریلی کےموقع پر جناب محترم مولانا سید روح اللّٰہ کاظمی صاحب (پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ وضلعی صدر مجلس وحدت المسلمین ضلع جھنگ)کی زیر قیادت اہلسنت برادران کےجلوس کا بھرپور استقبال کیا گیا جس میں مومنین نےبھرپور شرکت فرمائی۔
مولانا روح اللہ کاظمی نے کہا کہ نبی کریمؐ کی ذات اقدس تمام امت مسلمہ کے درمیان نقطہ وحدت ہے، ہمیں سیرت طیبہ پر عمل کی کوشش کرنی چاہئے، عالمی حالات تقاضہ کرتے ہیں تمام اسلامی مکاتب فکر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر تفرقہ سے نجات حاصل کریں۔