آئین کے غداروں کے ساتھ مذاکرات خود آئین سےغداری ہے، علامہ اسدی

11 اکتوبر 2013

وحدت نیوز(لاہور)  مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے انارکلی دھماکے کی شدیدی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نااہل حکمران مٹھی بھر دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں، دہشت گرد منظم انداز میں ملکی سالمیت کے درپے ہیں، پنجاب میں مخصوص تکفیری دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دی گئی ہے، مساجد میں قرآن پاک کو شہید کیا جاتا ہے لیکن حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، بھکر مسجد مہدویہ کے عظیم سانحہ پر حکمرانوں اور مسلمانوں کی خاموشی اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے، جب تک شرپسند مخصوص گروہوں کو لگام نہیں دی جاتی ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کی درس گاہیں دہشت گردوں کی آماجگاہ بن جائیں وہاں عوام کا خدا ہی حافظ ہے۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ طالبان نے علی الاعلان کہہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کے آئین کو نہیں مانتے لیکن بزدل حکمران اب بھی دہشت گر دوں کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے غداروں کے ساتھ مذاکرات خود آئین سے غداری ہے، باشعور عوام کو چائیے کہ وہ ان بزدل حکمرانوں اور غدار وطن دہشت گردوں کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں اور مادر وطن کے تحفظ کیلئے میدان میں نکلیں تاکہ اس سرزمین پاک کو پھر سے امن، محبت، بھائی چارہ کا گہوارا بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں دہشت گردوں کے داخلے کے پیشگی اطلاع تھی، اس کے باوجود دہشت گرد شہر میں داخل بھی ہو گئے اور انہوں نے واردات بھی کر ڈالی اور ہماری پولیس منہ دیکھتی رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس جھوٹی کارکردگی دکھانے کیلئے روز سرچ آپریشن کے نام پر بے گناہ شہریوں کو پکڑ لیتی ہے اور بعد میں سب کو چھوڑ دیا جاتا ہے، اس طرح بے گناہوں کی پکڑ دھکڑ سے حکام کی آنکھوں دھول تو جھونکی جا سکتی ہے دہشت گردی کو نہیں روکا جا سکتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree