وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ مسلمانوں کی بدقسمتی ہے کہ اُنہیں جو حکمران ملے ہیں وہ نہ صرف بزدل ہیں بلکہ بے غیرت بھی ہیں جس کا واضح ثبوت گستاخان رسول کے خلاف کوئی آواز بلند نہیں کی گئی۔ اگر مسلمان ممالک کے سربراہان متحد ہوتے تو آج مغرب کو یہ گستاخی کرنے کا موقع نہ ملتا۔ اگر فرانس میں اخبار کے دفتر پر حملے کے بعد مغرب ممالک کے سربراہان یکجا ہو سکتے ہیں تو اس سے بڑی اسلام اور مسلمان کی کتنی بڑی توہین ہو گی۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ او آئی سی مسلمانوں کی ترجمان تنظیم نہیں بلکہ یورپ اور مغرب کی ترجمان بن چکی ہے اگر فرانس میں چالیس ممالک کے لیڈر اکٹھے ہو کر ہلاک ہونے والوں کی لیے مارچ کر سکتے ہیں تو پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہو سکتا۔ آخر میں رہنمائوں نے استحکام پاکستان اسلامی ممالک کے نام نہاد حکمرانوں کی بیداری کے لیے دعا کرائی گئی۔