دیامیر کا واقعہ پاکستان کا چہرہ مسخ اور عالمی برادری میں پاکستان کو بدنام کرنے کی گہری سازش ہے، فضل عباس نقوی

25 جون 2013

s fazalوحدت نیوز (ملتان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اُمورجوان سید فضل عباس نقوی نے کہا ہے کہ اگر سانحہ چلاس اور لولوسر کی تحقیقات کی جاتیں تو غیرملکیوں کے قتل جیسا واقعہ رونما نہ ہوتا۔ دیا میر کا واقعہ پاکستان کا چہرہ مسخ اور عالمی برادری میں پاکستان کو بدنام کرنے کی گہری سازش ہے۔

 ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام منعقدہ ہ ''عصر غیبت میں ہماری ذمہ داریوں ''سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم جوان کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ جن علاقوں میں فوج اور کوہ پیما ئوں کے علاوہ دور دور تک کسی انسان کا نام و نشان نہیں ملتا اور لوگ ہیلی کاپٹرز پر جاتے ہوئے گھبراتے ہیں وہاں دہشتگردی کا واقعہ پیش آنا ہمارے سیکورٹی اداروں اور ایجنسیوں کی بدترین ناکامی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور میں مسجد پر حملہ دراصل اسلام پر حملہ ہے ۔ وفاقی وصوبائی حکومت نے اگر ان واقعات کا نوٹس نہ لیا تو پاکستان کی سالمیت خطرے میں پڑ جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree