پنجاب حکومت کے متعصب وزیر کی ایماءپر دہشت گردی کے خلاف جنگ کا رخ ملت جعفریہ کی جانب موڑدیا گیا،علامہ عبدالخالق اسدی

02 ستمبر 2015

وحدت نیوز (لاہور) پاکستان کی سلامتی،بقا،ترقی اور استحکام کی ضمانت آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے ہی منسلک ہے،ملک دشمن قوتیں اپنے ناپاک ارادوں کی تکمیل کے لئے سر گرم ہیں،ایسے میں ہر محب وطن پاکستانی پر فرض ہے کہ وہ وطن عزیز کی استحکام و قومی سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کرے،ہمارا ازلی دشمن انڈیا آئے روز سرحدوں کی خلاف ورزی کرکے معصوم شہریوں پر بلا جواز شپ خون مارنے کا سلسلہ جاری ہے،بھارت دراصل اپنے پالتودہشت گردوں کو پاک سرزمین پر ملنے والی بد ترین شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے،نہتے کشمیریوں پر ظلم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور شدت پسندی نے انڈیا کو عالمی برادری میں تنہائی کا سامنا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک سے مذہبی،سیاسی،معاشی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ کو پنجاب میں ایک متعصب اور دہشت گردوں کے ہمدرد وزیر کے ایماء پر دہشت گردی سے متاثرہ فریق ملت جعفریہ کی طرف موڑ دیا گیا ہے،دراصل یہ ایک منظم سازش کا حصہ ہے ،اس کا اصل مقصد آپریشن ضرب عضب کو متاثر کرنا ہے،ہم پنجاب حکومت کے ریاستی مظالم ہرگز برداشت نہیں کریں گے،اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پہلے مرحلے میں پنجاب اور دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں جیل بھر تحریک شروع کریں گے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے پہلے ہم نے آواز بلند کی اور ان سے مذاکرات کو پاکستان کی سلامتی کے خلاف دہشت گردوں کے سیاسی سرپرستوں کا ایک سازش قرار دیا جو الحمدللہ آج سچ ثابت ہوئے،آج جہاں بھی ن لیگ کی حکومت ہے چاہے وہ گلگت بلتستان ہو یا پنجاب ملت جعفریہ کے خلاف بھرپور ہدف بنا کر کاروائیاں جاری ہے،ہم اس ملک کے باوفا اور غیرت مند بیٹے ہیں،ہم دشمن اور اس کے آلہ کاروں کی سازش کو سمجھتے ہیں،پاکستان کے ریاستی ادارے اس بات کا نوٹس لیں،ہم نے بیس ہزار سے زائد اپنے پیاروں کو قربان کیا ہماری نسل کشی ہوئی،بسوں سے شناختی کارڈ دیکھ دیکھ کر ہمیں مارا گیا،لیکن ہم نے دشمن کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دی،ہم نے ملکی سلامتی و بقا کو مقدم سمجھا،اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے ملکی تاریخ کا سب سے پرامن اور موثر احتجاج کر کے اپنی مظلومیت کا اعلان کیا،آج ہمارے قاتلوں کے ہمدرد پنجاب حکومت پھر سے انتقامی کاروائیوں میں مصرف ہیں،لیکن ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے،علامہ اسدی نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور وطن عزیز کی سلامتی و بقا اور شہداء پاکستان کی ایصال ثواب کے لئے ہر ماہ کی پہلی جمعرات  ،دعائے کمیل، یعنی یوم دعا منانے کا اعلان بھی کیا لاہور میں آج خواجگان قومی مرکزمیں دعائے کمیل کا روح پرور پروگرام کا انعقاد ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree