آل کراچی تاجراتحادکے چیئرمین عتیق میر کی وحدت ہائوس آمد علامہ صادق رضا تقوی سے ملاقات

18 دسمبر 2013

وحدت نیوز(کراچی) آل کراچی تاجر اتحادکے چیئر مین عتیق میر نے وفد کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹریٹ  وحدت ہائوس کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی سے ملاقات کی اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید علی حسین نقوی ، ناصر حسینی اور شبر زیدی بھی موجود تھے جبکہ عقیق میر کے ہمراہ وفدمیں تاجر اتحاد کے رہنما اصغر علی مور والا، سید دلشاد احمد بخاری ، طارق ممتاز،غلام عباس ، ساجد علی ، ذبیر علی خان ، عارف میمن اورصرافہ بازار کھارادر کے صدرشاکر فیضی شامل تھے ۔ ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین اور آل کراچی تاجر اتحادکے درمیان ایک یاداشت پر دستخط کیئے گئے جسمیں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ۔

 

 کسی بھی شخص کو اس کی مذہبی رسومات کی بجا آوری سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ۔
تحریر و تقریر قول و فعل میں مہذب رویہ اختیار رکھا جائے جس سے کسی کی دل آزادی نہ ہو ۔
 نام نہاد جہادی اسلحہ بردار تنظیموں پر پابندی عائد کی جائے اور ہم مسلک علماء  ان سے اعلان برائت کریں ۔
 منافرت پہلانے اور کسی بھی مسلم مسلک کی تکفیر پر پابندی ہو اور ہم مسلک علماء اس سے اعلان برائت کریں ۔
قتل و غارت کر نے والوں اور بم دھماکے کرنے والوں کودائرہ اسلام سے خارج  قرار  دیا جائے خواہ وہ خود کو مسلمان کیوں نہ کہیں۔
جلوس کی گزر گاہ پو موجود ہر قسم کی املاک کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔
 کسی واقعے پر افواہوں کی صورت میں عوام کو اصل حقائق سے آگاہی کے لئے مشترکہ میڈیا سیل تشکیل دیا جائے ۔
مندرجہ بالا کو قابل عمل بنانے کے لئے سفارشات و کمیٹی مرتب کی جائے گی ۔
 مجلس وحدت مسلمین اور تاجر اتحاد کے درمیان رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
پاکستان کے استحکام ، قوم کی خوشحالی ، بہتر اقتصاد اور مضبوط معیشت کے لئے دوستانہ ماحول میں عملی اقدامات کیئے جائیں ۔

 

آخر میں علامہ صادق رضا تقوی نے عتیق میر اور آل کراچی تاجر اتحاد کے وفد کی وحدت ہائوس آمد پر انکا شکریہ ادا کیا ، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تاجر برادری کو اپنے بھر پو ر تعاون کا یقین بھی دلایا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree